جنوبی افریقہ سے پہلا ٹیسٹ کیوں ہار گئے؟ شان مسعود نے بتادیا
پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے مقابلہ اچھا کیا لیکن میچ پر گرفت نہ رکھ سکے۔ شان مسعود نے سنچورین میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کی چاروں اننگز میں […]
پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے مقابلہ اچھا کیا لیکن میچ پر گرفت نہ رکھ سکے۔
شان مسعود نے سنچورین میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کی چاروں اننگز میں دونوں ٹیموں کے درمیان فرق رہا۔ پاکستانی ٹیم نے مقابلہ اچھا کیا لیکن وہ میچ پر گرفت نہ رکھ سکے۔
پاکستانی ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ ہمیں ان کنڈیشنز میں مقابلے کو اپنے حق میں کرنا سیکھنا ہوگا۔محمد عباس اور سعود شکیل نے جو کارکردگی پیش کی اُس کی وجہ سے ہمیں ٹیسٹ جیتنا چاہیے تھا۔
قومی ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں کھیل کے معیار کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سنچورین میں پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دینے کے بعد جنوبی افریقاآئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
اس فتح نے اس سائیکل میں 11 گیمز سے پروٹیز کو 88 پوائنٹس تک پہنچا دیا، جس سے ان کے پوائنٹس فیصد (PCT) بڑھ کر آسٹریلیا (58.89) اور بھارت (55.89) سے آگے 66.67 ہو گئے۔
کمنز نے تھرڈ امپائر کے فیـصلے پر بھی ڈی آر ایس مانگ لیا، امپائر حیران رہ گئے
اگلے سال 11-15 جون کے درمیان لارڈز میں منعقد ہونے والے فائنل کے لیے جنوبی افریقا نے ٹکٹ بک کروا لیا ہے جب کہ دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین جاری میلبرن ٹیسٹ میں ہو گا جس میں جیتنے والی ٹیم جنوبی افریقا سے مقابلہ کرے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟