پی ایس ایل 9 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے
پی ایس ایل 9 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے پی ایس ایل 9 میں کل آرام کے دن بعد آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں آج کھیلے جانے والے دونوں میچز راولپنڈی میں منعقد ہوں گے۔ پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ... Read more
پی ایس ایل 9 میں کل آرام کے دن بعد آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں آج کھیلے جانے والے دونوں میچز راولپنڈی میں منعقد ہوں گے۔
پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور پشاور زلمی جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔
ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے 16 میچز کے بعد ملتان سلطانز 10 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز 4،4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ لاہور قلندرز کو تمام چھ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟