پی ایس ایل 9: آج کراچی کنگز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا

پی ایس ایل 9: آج کراچی کنگز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں آج کراچی کنگز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔ پی ایس ایل 9 کا 16 واں میچ آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی ... Read more

 0  4
پی ایس ایل 9: آج کراچی کنگز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا

پی ایس ایل 9: آج کراچی کنگز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا

پی ایس ایل 9: آج کراچی کنگز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں آج کراچی کنگز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

پی ایس ایل 9 کا 16 واں میچ آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز آج پی ایس ایل سیزن 9 کا اپنا پانچواں میچ کھیلیں گے، کراچی کنگز نے چار میچز میں سے دو جیتے اور دو ہارے ہیں جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے چار میچوں میں سے تین جیتنے اور ایک میچ ہارا ہے۔

میچ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں انتظامات مکمل کرلیے گئے، اسٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے جب کہ ایس ایس یو کے کمانڈوز بھی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

کمانڈوز اسٹیڈیم، پریکٹس گراؤنڈ، ایئرپورٹ، روٹس اور دیگر مقامات پر تعینات ہوں گے، شائقین کے لیے چائنہ گراؤنڈ پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

میچ سے 3 گھنٹے قبل اسٹیڈیم کے دروازے کھولے جائیں گے، اسٹیڈیم آنے والوں کے لیے اصل شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow