پل سے نیچے لٹکتی خاتون ڈرائیور کو فلمی اندز میں ریسکیو کرلیا گیا، ویڈیو

حادثے کے بعد پل سے نیچے لٹکنے والی خاتون ٹرک ڈرائیور کو فلمی اندز میں ریسکیو کرلیا گیا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ امریکہ میں دریائے اوہائیو کے پل پر ایک ٹرک حادثے کا شکار ہوا جس کے باعث وہ حفاظتی ریلنگ کو توڑتا ہوا نیچ لٹک گیا جبکہ خاتون ٹرک ڈرائیور بھی اس میں […]

 0  1
پل سے نیچے لٹکتی خاتون ڈرائیور کو فلمی اندز میں ریسکیو کرلیا گیا، ویڈیو

حادثے کے بعد پل سے نیچے لٹکنے والی خاتون ٹرک ڈرائیور کو فلمی اندز میں ریسکیو کرلیا گیا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

امریکہ میں دریائے اوہائیو کے پل پر ایک ٹرک حادثے کا شکار ہوا جس کے باعث وہ حفاظتی ریلنگ کو توڑتا ہوا نیچ لٹک گیا جبکہ خاتون ٹرک ڈرائیور بھی اس میں موجود اور ہوا میں معلق تھیں۔ انٹرنیٹ پر اس ڈرامائی منظر کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی۔

مذکورہ حادثہ جمعہ کو تین گاڑیوں کے تصادم کے بعد پیش آیا جس کے باعث ایک ٹرک دریا کے پل سے آدھانیچے لٹک گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو ٹیم کے ارکان نیچے پھنسی خاتون کو سیفٹی ہارنس کے ذریعے اوپر لارہے ہیں۔ خاتون کو باحفاظت نکالنے کے بعد احتیاطی طور پر اسپتال بھی لے جایا گیا۔

حادثے میں ملوث ایک اور شخص کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا۔ لوئس ول کے فائر چیف برائن او نیل نے بتایا کہ جارج راجرز کلارک میموریل برج پر تین گاڑیوں کے حادثے کی اطلاع دوپہر کے قریب ملی تھی۔

انھوں نے کہا کہ یہاں پر کچھ لوگوں نے واقعی ہیرو کا کردار ادا کیا ہے اور یہ واقعی پیشہ ور اور اچھی طرح تربیت یافتہ لوگ تھے۔ وہ باآسانی خاتون تک پہنچ گئے۔

تاہم اس حادثے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ حکام نے بتایا کہ یہ پل جمعہ کی سہ پہر تک دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow