بچوں کو درخت سے باندھ کر تشدد کرنیوالا ملزم انجام کو پہنچ گیا، دردناک ویڈیو

اتر پردیش : بھارت میں ایک باغ کے مالی کو چھوٹے بچوں پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے جیل بھیجا جا چکا ہے۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک گاؤں میں تین بچوں کے ساتھ زیادتی کا ایک ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں چار سے چھ سال کی عمر کے تین بچوں […]

 0  4
بچوں کو درخت سے باندھ کر تشدد کرنیوالا ملزم انجام کو پہنچ گیا، دردناک ویڈیو

اتر پردیش : بھارت میں ایک باغ کے مالی کو چھوٹے بچوں پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے جیل بھیجا جا چکا ہے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک گاؤں میں تین بچوں کے ساتھ زیادتی کا ایک ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں چار سے چھ سال کی عمر کے تین بچوں کو ایک مالی نے اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب اس نے انہیں اس کے باغ سے آم توڑتے ہوئے پکڑ لیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچوں کو درخت سے باندھ کر مارا پیٹا جارہا ہے، مالی نے تینوں بچوں کو لکڑی کی چھڑی سے پیٹا۔

اس مالی کی شناخت سدرشن کے نام سے کی گئی ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ شخص تین بچوں پر بے رحمی سے تشدد کررہا ہے یہاں موجود لوگوں میں سے کوئی بچوں کو بچانے نہیں آتا

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم سدرشن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، اور بعد ازاں عدالت سے سزا ملنے کے بعد اسے سینٹرل جیل روانہ کردیا گیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow