شوگر لیول پر فوری قابو پانے کیلئے یہ کام لازمی کریں

شوگر یعنی ذیابیطس کے مریض اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ انہیں کوئی بھی میٹھی چیز کھانے سے پہلے دس بار سوچنا پڑتا ہے کیونکہ جب ذیابیطس حملہ کرتی ہے تو بہت شدت سے کرتی ہے۔ شوگر انسان کو اندر ہی اندر ختم کردیتی ہے جو لوگ شوگر کے مریض ہیں ان کو اپنی […]

 0  4
شوگر لیول پر فوری قابو پانے کیلئے یہ کام لازمی کریں

شوگر یعنی ذیابیطس کے مریض اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ انہیں کوئی بھی میٹھی چیز کھانے سے پہلے دس بار سوچنا پڑتا ہے کیونکہ جب ذیابیطس حملہ کرتی ہے تو بہت شدت سے کرتی ہے۔

شوگر انسان کو اندر ہی اندر ختم کردیتی ہے جو لوگ شوگر کے مریض ہیں ان کو اپنی متوازن غذا کا بہت خیال رکھنا چاہیئے۔

اگر آپ شوگر کے مریض ہیں اور ادویات کھا کھا کر تنگ آچکے ہیں تو پریشان نہ ہوں،

کیا آپ کو کئی برسوں سے شوگر ہے؟ دوا کھا کھا کر پریشان ہو گئے ہیں، اس کے باوجود شوگر کم نہیں ہو رہی۔ پریشان نہ ہوں۔

اس کے لیے لوگ ڈاکٹروں کے پاس جاتے ہیں اور ہر قسم کی مہنگی دوائیں بھی لیتے ہیں پھر بھی شوگر لیول میں کمی کے آثار نظر نہیں آ تے۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح گھریلو کاڑھا پینے سے آپ کی شوگر دور ہو جائے گی اور زندگی کی بہت بڑی مصیبت سے چھٹکارا بھی کسی حد تک ممکن ہوجائے گا۔

میتھی کا پانی

رات کو سونے سے پہلے ایک چمچ میتھی کے دانے ایک گلاس پانی میں بھگو دیں اور صبح خالی پیٹ اس کا استعمال شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹوٹکہ ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے فائدہ مند ہے، جریدے ‘فائیٹوتھراپی ریسرچ’ میں شائع ہونے والی 2014 کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس والے لوگ جنہوں نے 10 گرام میتھی کو 8 ہفتوں تک دن میں دو بار پانی میں بھگو کر پیا، ان کے خون میں شوگر کی سطح اور ہیموگلوبن A1c کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

دار چینی

شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے دار چینی کا پانی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کے استعمال سے شوگر جلد ٹھیک ہوجاتی ہے۔

اس کو بنانے کے لیے سب سے پہلے ایک کپ گرم پانی میں تین یا چار چھوٹی دار چینی کی چھڑیاں ڈال کر ڈھانپ دیں۔ اسے کچھ دیر ابلنے دیں۔ اس کے بعد اسے ٹھنڈا کر کے پی لیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ کھانے کے 10 منٹ بعد اس پانی کو پینے سے خون میں گلوکوز کی سطح کنٹرول میں رہے گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow