ایاز سموں اور اہلیہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد
شوبز انڈسٹری کے اداکار و میزبان ایاز سموں اور ان کی اہلیہ و فیشن ڈیزائنر آمنہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایاز سموں نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ اللہ نے ہمیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے۔ انہوں نے لکھا […]
شوبز انڈسٹری کے اداکار و میزبان ایاز سموں اور ان کی اہلیہ و فیشن ڈیزائنر آمنہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایاز سموں نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ اللہ نے ہمیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ بیٹی کو صحت و تندرستی اور خوشیاں عطا فرمائے۔‘
اداکار نے گزشتہ روز یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور بیٹی کی پیدائش پر انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایاز سموں اور آمنہ دسمبر 2017 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش مئی 2019 میں ہوئی تھی۔
ایاز سموں حال ہی میں ختم ہونے والے اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو تماشہ سیزن تین میں شرکت کی تھی جس کے میزبان معروف اداکار عدنان صدیقی تھے۔
تماشہ سیزن تھری کے فاتح اداکار ملک عقیل قرار پائے جبکہ اداکار ارسلان خان دوسرے نمبر پر رہے تھے، وجیہہ خان، انعم تنویر اور صائمہ بلوچ بھی فائنلسٹ میں شامل تھے۔
ایاز سموں رئیلٹی شو کے آخری ہفتے میں فائنل راؤنڈ میں باہر ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ ایاز سموں اے آر وائی زندگی کے سلیبرٹی ٹاک شو ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟