’ وہ کیا چیز ہے جو نام لینے سے ٹوٹ جاتی ہے‘
کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مائرہ خان نے وسیم بدامی کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے ہیں۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’’تماشہ گھر‘‘ کی کنٹسٹنٹ و اداکارہ مائرہ خان نے اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس اسپیشل شو’ ہر لمحہ پُرجوش‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ہوسٹ وسیم بدامی کے […]
کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مائرہ خان نے وسیم بدامی کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے ہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’’تماشہ گھر‘‘ کی کنٹسٹنٹ و اداکارہ مائرہ خان نے اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس اسپیشل شو’ ہر لمحہ پُرجوش‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ہوسٹ وسیم بدامی کے دلچسپ سوالوں کے جواب دیئے۔
وسیم بدامی نے مائرہ خان سے کامن سینس کے سوالات کیے، ہوسٹ نے پوچھا کہ وہ کیا چیز ہے جو نام لینے سے ٹوٹ جاتی ہے، جس پر اداکارہ ماہرہ نے سیٹ پر موجود لوگوں کی مدد سے اس کا جواب دیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ’خاموشی، خاموشی ایسی چیز یا لفظ ہے جس کا نام لینے سے ٹوٹ جاتی ہے، ہوسٹ نے ایک اور سوال کیا کہ’ وہ کیا چیز ہے جسے ہم کھاتے بھی ہیں اور پیتے بھی ہیں‘۔
اس کامن سینس کے سوال پر ’تماشہ گھر‘ کی کنٹسٹنٹ نے جواب دیا کہ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جس میں، ناریل، برف، گنا، آئس کریم، گوشت( جسے کھاتے بھی ہیں اور اس کی یخنی پیتے بھی ہیں۔
ہوسٹ نے ایک اور کامن سینس کا سوال پوچھا کہ’ وہ کونسی چیز ہے جو روشنی میں زندہ رہتی ہیں اور اندھیرا ہوتے ہی مرجاتی ہیں‘ جس کا جواب اداکارہ نہیں دے سکیں لیکن اس کامن سینس سوال کا جواب ’ سایہ‘ ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟