آڈیشن دینے گیا تو فرش پر بیٹھنے کا کہا گیا اور۔۔۔ منیب بٹ نے کیا کہا؟
پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے کہا کہ جب وہ ایک بار آڈیشن دینے گئے تو انہیں کرسی سے اٹھ کر فرش پر بیٹھنے کا کہا گیا۔ پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ کی ایک ویڈیو کلپ فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گردش کررہی ہے جس میں انہیں کیریئر کے ابتدائی دنوں سے […]
پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے کہا کہ جب وہ ایک بار آڈیشن دینے گئے تو انہیں کرسی سے اٹھ کر فرش پر بیٹھنے کا کہا گیا۔
پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ کی ایک ویڈیو کلپ فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گردش کررہی ہے جس میں انہیں کیریئر کے ابتدائی دنوں سے متعلق بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
منیب بٹ نے بتایا کہ ایک بار جب وہ آڈیشن دینے گیا تو وہاں کام کرنے والے ایک ملازم نے مجھے کرسی سے اٹھنے کا کہام مجھے اس شخص نے کہا کہ یہ کرسی اداکاروں کے بیٹھنے کے لیے ہے، اس لیے آپ وہاں سے اٹھ کر فرش پر بیٹھ جائیں۔
منیب نے بتایا کہ میں کرسی سے اٹھ کر سخت گرمی کے باوجود فرش پر بیٹھ گیا، میں نے اسی شخص سے پینے کے لیے پانی مانگا تو اس نے پانی دینے سے بھی انکار کردیا۔
منیب بٹ کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص ہر کسی کو پانی پلا رہا تھا لیکن جب انہوں نے ان سے پینے کے پانی مانگا تو اس نے انہیں جواب دیا کہ یہاں صرف اداکاروں کو پینے کے لیے پانی ملتا ہے۔
اداکار نے کہا کہ پانی نہ ملنے کے بعد میں وہاں سے اٹھ کر چلا آیا، اس دن میں نے بہت بے عزتی محسوس کی اور میرا دل بھی ٹوٹ گیا تھا، اس دن گھر آنے کے بعد میں بہت رویا، جس کے بعد میں نے ایک فیصلہ کیا۔
منیب بٹ نے مزید کہا کہ میں نے سوچا کہ ایک دن آئے گا جب ہر کوئی میری بھی عزت کرے گا اور آج ہر کوئی مجھے پہچانتا ہے اور میری عزت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ویڈیو میں منیب بٹ نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے ایسا سلوک کس پروڈکشن ہاؤس نے یا کس پروڈیوسر اور ہدایت کار نے کیا؟۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟