’’مس یونیورس‘‘ کا تاج اس بار کس ملک کی اپسرا کے نام رہا؟

میکسیکو سٹی میں ہونیوالے مس یونیورس کے مقابلے میں 21 سالہ خوبرو حسینہ نے تمام ممالک کی امیدواروں کو شکست دیتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ مس یونیور کا 73 واں مقابلہ میکسیکو سٹی کے ایرینا سی ڈی ایم ایکس میں منعقد ہوا جہاں 125 ملکوں سے تعلق رکھنے والی حسیناؤں نے اپنے حسن کے […]

 0  4

میکسیکو سٹی میں ہونیوالے مس یونیورس کے مقابلے میں 21 سالہ خوبرو حسینہ نے تمام ممالک کی امیدواروں کو شکست دیتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

مس یونیور کا 73 واں مقابلہ میکسیکو سٹی کے ایرینا سی ڈی ایم ایکس میں منعقد ہوا جہاں 125 ملکوں سے تعلق رکھنے والی حسیناؤں نے اپنے حسن کے جلوے بکھیرے اور ججز کا دل جیتنے کی کوشش کی مگر قرعہ فال وکٹوریہ نامی اپسرا کے نام نکلا۔

ڈنمارک کی حسینہ وکٹوریہ کجرتھیل ویگ نے ججز کو اپنے حسن سے مبہوت کرتے ہوئے ’’مس یونیورس 2024‘‘ کا تاج پہن لیا۔

21 سالہ نوجوان حسینہ 73ویں مس یونیورس منتخب ہوئیں، ڈنمارک کی وکٹوریہ کو 125 ممالک کی حسیناؤں میں سب سے خوبصورت اور جاذب نظر قرار دیا گیا۔

پچھلے سال 72 واں مس یونیورس مقابلہ نکاراگوا کی 23 سالہ حسینہ شینس پالاسیوس کے نام رہا تھا اور انھوں نے مس یونیورس 2023 کا تاج اپنے سر سجایا تھا۔

خیال رہے کہ مس یونیورس 1952 سے ہر سال منعقد ہونے والا بین الاقوامی مقابلہ حسن ہے، جس میں دنیا بھر کے ممالک سے حسینائیں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow