ریلی سے خطاب کے دوران گووندا کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار و سیاستدان گووندا کو اچانک طبیعت بگڑ جانے پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ممبئی کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق شیو سینا کے رہنما گووندا ریاست مہاراشٹر کے علاقے پچورا میں ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے اور اس دوران انہیں جسم میں تکلیف […]

 0  2

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار و سیاستدان گووندا کو اچانک طبیعت بگڑ جانے پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ممبئی کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق شیو سینا کے رہنما گووندا ریاست مہاراشٹر کے علاقے پچورا میں ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے اور اس دوران انہیں جسم میں تکلیف محسوس ہوئی اور پھر سینے میں درد اٹھا۔

پارٹی رہنماؤں نے انہیں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ممبئی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔

گووندا کے مداح اور خیر خواہ ان کی خراب صحت کے بارے میں فکر مند ہیں کیونکہ پارٹی رہنماؤں یا اہل خانہ کی جانب سے اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

یاد رہے کہ پچھلے دنوں گووندا گھر میں اپنی ہی بندوق سے اتفاقی گولی چل جانے سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ اداکار و سیاستدان کو ٹانگ میں گولی لگی تھی اور وہ کچھ دنوں تک اسپتال میں زیرِ علاج رہے تھے۔

بعد میں انہوں نے ایک موقع پر واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں علی الصبح کولکتہ میں ایک شو کیلیے جا رہا تھا کہ تیاری کے دوران بندوق زمین پر گری اور گولی چل گئی، میں نے ٹانگ میں زوردار جھٹکا محسوس کیا اور جب دیکھا تو خوب بہہ رہا تھا۔

اداکار و سیاستدان نے کہا تھا کہ جب ہم صبح اٹھتے ہیں اور تیار ہوتے ہیں تو ہمیں لگتا ہے سب کچھ ٹھیک ہے اور کوئی پریشانی نہیں ہے، میں تھوڑا خوش نصیب شخص ہوں، میں نے اس کے بارے میں نہیں سوچا تھا لیکن ہمیں ہمیشہ چوکنا رہنا چاہیے۔

گفتگو کے دوران جب رپورٹر نے گووندا سے اپنے پاس بندوق رکھنے کی وجہ پوچھی تھی تو ان کا کہنا تھا کہ شہرت ایک آگ ہے اور آپ کو اپنے اردگرد کے شعلوں سے باخبر رہنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب آپ شہرت حاصل کرتے ہیں تو آپ کو محتاط رہنا چاہیے کیونکہ بہت سے لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں لیکن کچھ حسد بھی کرتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow