’اوئے کونسٹاس شاٹس نہیں لگ رہے کیا؟‘ یشسوی جیسوال کی ویڈیو وائرل
بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال کی آسٹریلوی بیٹر سیم کونسٹاس کا ہندی میں مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس نے میلبرن ٹیسٹ میں ڈیبیو پر نصف سنچری اسکور کی اور بھارتی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی جم کر پٹائی کی۔ جسپریت بمراہ کے اوور میں […]
بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال کی آسٹریلوی بیٹر سیم کونسٹاس کا ہندی میں مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس نے میلبرن ٹیسٹ میں ڈیبیو پر نصف سنچری اسکور کی اور بھارتی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی جم کر پٹائی کی۔
جسپریت بمراہ کے اوور میں کونسٹاس کی پٹائی دیکھ کر ویرات کوہلی جان بوجھ کر کونسٹاس سے ٹکرائے اور ان سے تلخ جملوں کا تبادلہ کیا۔
گزشتہ روز آسٹریلوی اننگز کی شروعات ہوئی تو عثمان خواجہ ریڈی نہیں تھی بمراہ نے ان کی طرف اشارہ کیا کہ گیند کھیلو جو کونسٹاس کو برا لگ گیا اور انہوں نے بمراہ سے کچھ کہا جس پر دونوں میں گرما گرمی ہوئی اور امپائر نے صلح کروائی۔
بمراہ نے اسی گیند پر عثمان خواجہ کو پویلین کی راہ دکھائی اور نان اسٹرائیکر پر کھڑے کونسٹاس کی جانب سے جاکر کھڑے ہوگئے۔
سڈنی ٹیسٹ میں آج پھر کونسٹاس نے بمراہ کی گیند پر اسکوپ کیا جس پر بمراہ نے ان کا مذاق اڑایا اور کہنے لگے کہ ’یہ 10ویں نمبر کے بیٹر کی طرح کھیل رہا ہے۔‘
تاہم یشسوی جیسوال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سلپ میں کھڑے ہیں اور کونسٹاس سے کہہ رہے ہیں کہ ’اوئے کونسٹاس شاٹس نہیں لگ رہے کیا؟‘
اس ویڈیو کو کمنٹری باکس میں موجود عرفان پٹھان نے خوشی کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں محمد سراج کی گیند پر جیسوال نے ہی گلی میں کیچ پکڑ کر کونسٹاس کی اننگ کا خاتمہ کیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟