دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کو 330 رنز کا ہدف
پاکستان نے جنوبی افریقا کو دوسرے ون ڈے میچ میں جیت کے لیے 330 رنز کا ہدف دے دیا۔ کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 329 رنز پر آل آؤٹ ہوئی اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 330 رنز کا […]
پاکستان نے جنوبی افریقا کو دوسرے ون ڈے میچ میں جیت کے لیے 330 رنز کا ہدف دے دیا۔
کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 329 رنز پر آل آؤٹ ہوئی اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 330 رنز کا ہدف دیا۔
کپتان محمد رضوان نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بابر اعظم 73 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نائب کپتان سلمان علی آغا 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اوپنر صائم ایوب 25 اور عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
نوجوان بیٹر کامران غلام نے برق رفتار اننگز کھیلی اور 32 گیندوں پر 63 رنز بنائے، عرفان نیازی 15 رنز بنا کر جینسن کا نشانہ بنے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ماپھکا نے چار اور مارکو جینسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقا نے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
دوسرے ون ڈے کیلئے جنوبی افریقا کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ پاکستان ٹیم نے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
ٹاس کے موقعے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پہلا میچ جیتنے کی خوشی ہے، گراونڈ میں کنڈیشن کے مطابق کھیلتے ہیں، کوشش کریں گے 280 سے زائد رنز کا ہدف دیں۔
قومی ٹیم اگر آج دوسرا ون ڈے میچ جیت جاتی ہے تو مسلسل تیسری بار ون ڈے سیریز اپنے نام کرلے گی۔
پاکستانی ٹیم اس سے قبل ون ڈے میں آسٹریلیا اور زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرچکی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟