انٹر کا امتحان دینے والا 78 سالہ طالب علم کون ہے؟
تعلیم انسان کو شعور دیتی ہے اور معاشرے کا معزز فرد بناتی ہے تعلیم کے حصول کے لیے عمر کی کوئی حد بھی مقرر نہیں جیسا کہ یہ 78 سالہ طالب علم۔ دنیا کے ہر معاشرے اور مذہب میں علم حاصل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے اور مثل مشہور ہے کہ علم حاصل کرو […]
تعلیم انسان کو شعور دیتی ہے اور معاشرے کا معزز فرد بناتی ہے تعلیم کے حصول کے لیے عمر کی کوئی حد بھی مقرر نہیں جیسا کہ یہ 78 سالہ طالب علم۔
دنیا کے ہر معاشرے اور مذہب میں علم حاصل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے اور مثل مشہور ہے کہ علم حاصل کرو ماں کی گود سے گور (قبر) تک۔ ایسا ہی کچھ پڑوسی ملک کے ایلاگوڑ نے کیا۔
بھارت میںٰ ایک 78 سالہ رہائشی ایلاگوڑ میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان دے رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے ایلاگوڑ ان دنوں بھارت میں جاری انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں شریک ہیں اور ذوق وشوق سے پرچے دے رہے ہیں۔
ایلا گوڑ بی ایس این میں لائن انسپکٹر کے طور پر خدمات انجام دیا کرتے تھے۔ سال 2007 میں وہ وظیفے پر سبکدوش ہو گئے تھے۔
ذاتی مسائل کے باعث زیادہ تعلیم حاصل نہ کرنے والے ایلاگوڑ نے اپنی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا تو اس کے لیے عمر کو آڑے نہیں آنے دیا اور وہ 25 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ اوپن کے امتحانات میں شریک ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟