خاتون نے چوڑی زبان کا عالمی ریکارڈ بنا دیا
امریکا میں خاتون نے چوڑی زبان کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک خاتون کا نام زبان سب سے چوڑا ہونے کی وجہ سے عالمی ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔ برٹنی لاکیو نامی خاتون کی زبان کی لمبائی اوسطاً 3.11 انچ […]
امریکا میں خاتون نے چوڑی زبان کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک خاتون کا نام زبان سب سے چوڑا ہونے کی وجہ سے عالمی ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔
برٹنی لاکیو نامی خاتون کی زبان کی لمبائی اوسطاً 3.11 انچ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سابق ریکارڈ یافتہ خاتون ہولڈر ایملی شلینکر کے بارے میں جاننے کے بعد ٹائٹل کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کیا تھا جن کی زبان 2.89 انچ چوڑی تھی۔
واضح رہے کہ مردوں میں امریکی برائن تھامسن نے لمبی زبان کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا جس کی زبان 3.49 انچ چوڑی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟