سوئیڈن میں منکی پاکس کے نئے ویرینٹ کا پہلا کیس

اسکینڈیوین ملک سوئیڈن میں منکی پاکس کے نئے ویرینٹ کے پہلے کیس کی تشخیص ہوئی ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوئیڈش پبلک ہیلتھ ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسٹاک ہوم میں ایک شخص میں منکی پاکس کے نئے ویرینٹ کی تشخیص ہوئی ہے۔ متاثرہ شخص نے افریقی علاقے کا سفر […]

 0  16

اسکینڈیوین ملک سوئیڈن میں منکی پاکس کے نئے ویرینٹ کے پہلے کیس کی تشخیص ہوئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوئیڈش پبلک ہیلتھ ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسٹاک ہوم میں ایک شخص میں منکی پاکس کے نئے ویرینٹ کی تشخیص ہوئی ہے۔ متاثرہ شخص نے افریقی علاقے کا سفر کیا تھا، جہاں سے اسے وائرس لگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایم پاکس کلیڈ ون بی ویرینٹ کا پھیلاؤ کانگو میں ستمبر 2023 سے شروع ہوا، ایم پاکس ویرینٹ کلیڈ ون بی کا افریقی ممالک سے باہر یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

پاکستان میں رواں سال منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے ایم پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے دیا ہے جبکہ کانگو میں ایم پاکس ویرینٹ کے پھیلاؤ کے بعد سے 548 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow