آنے والے دنوں میں ٹیم میں تبدیلی نظر آئے گی، ہیڈ کوچ
پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلی نظر آئے گی۔ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے سینئر ممبر عاقب جاوید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے […]
پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلی نظر آئے گی۔
پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے سینئر ممبر عاقب جاوید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹیم میں تبدیلی نظر آئے گی اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم میں ایک تسلسل نظر آئے گا۔
عاقب جاوید نے کہا کہ کوچ اور کپتان کی سوچ کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا۔ کوچ، کپتان اور پی سی بی سلیکشن کمیٹی مل کر فیصلہ کریں گے۔ ہمارا مقصد ہے کہ دستیاب کھلاڑیوں میں سے بیسٹ الیون لے کر بہترین کرکٹ کھیلیں نئے کھلاڑیوں کو بھی ٹیم میں موقع دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کوچ کا کردار ایک حد تک ہوتا ہے، کھلاڑیوں کی کارکردگی کیلیے مدد کی جاتی ہے۔ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کیلیے ہمیشہ مشکل ٹاسک ہوتا ہے اور ٹی 20 میچ میں ویسے ہی واپس آنے کے کم چانسز ہوتے ہیں۔
عاقب جاوید نے مزید کہا کہ تنقید ہوتی رہے گی اور ہونی بھی چاہیے۔ تنقید اور تعریف کا تعلق کھلاڑی کی پُرفارمنس پر ہوتا ہے۔ ٹیم جب بھی جیتی ہے فینز نے تعریف ہی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تبدیلی کے آپشنز نہیں ہونگے، تو چوائس بھی نہیں ہو گی۔ اب یہ شکایت نہیں ہونی چاہیے کہ نئے لوگوں کوموقع نہیں ملتا۔ قومی ٹیم میں نئے ٹیلنٹ کو مواقع مل رہے ہیں اور ہم نئے کھلاڑیوں کو چانس دے رہے ہیں، اسپنرز کو بھی موقع دینگے۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ صائم ایوب کی کارکردگی بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ بابر اعظم نے بھی ٹیم میں اچھی پرفارمنس دی ہے اور آخری تین میچز میں بابر سب کو کھیلتا نظر آیا ہے۔ میرا مقصد کسی ایک شخص کو ٹارگٹ کرنا نہیں بلکہ کرکٹ میں اچھی چیزیں لانے کی کوشش ہو رہی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟