فخر زمان میچ ونر کھلاڑی مگر ۔۔۔۔۔، عاقب جاوید نے کیا کہا؟

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے جارح مزاج بلے باز فخر زمان کی ٹیم سلیکشن سے متعلق سوال کا جواب دے دیا ہے۔ پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ اور قومی سلیکشن کمیٹی کے سینئر ممبر نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت کی۔ اس موقع پر […]

 0  0

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے جارح مزاج بلے باز فخر زمان کی ٹیم سلیکشن سے متعلق سوال کا جواب دے دیا ہے۔

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ اور قومی سلیکشن کمیٹی کے سینئر ممبر نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت کی۔ اس موقع پر ان سے جارح مزاج اوپنر بلے باز فخر زمان کی ٹیم میں سلیکشن سے متعلق سوال کیا گیا۔

عاقب جاوید نے کہا کہ فخر زمان بہترین اور میچ ونر کھلاڑی ہے جس نے زبردست پرفارمنس دے رکھی ہیں۔ اگر وہ فٹ ہوا تو ترجیح دی جائے گی۔

عبوری ہیڈ کوچ نے کہا کہ فخر زمان کے ساتھ فٹنس کے مسائل ہیں۔ اگر اس کے فٹنس کے مسائل حل ہوگئے تو پھر سلیکشن کمیٹی اس کے انتخاب پر غور کرے گی۔

یاد رہے کہ فخر زمان کو نہ صرف حالیہ دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا بلکہ پی سی بی نے انہیں سینٹرل کانٹریکٹ سے ہی باہر کر دیا۔

گزشتہ ماہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد بابر اعظم کو ڈراپ کیے جانے پر فخر زمان نے ایک ٹویٹ میں بیٹر سے اظہار یکجہتی اور پی سی بی پر تنقید کی تھی۔

جارح مزاج بلے باز کی اس ٹویٹ کے بعد پی سی بی نے انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

فخر زمان کو بابر اعظم کے حق میں‌ ٹویٹ پر ڈراپ کیا گیا؟ چیئرمین پی سی بی کا موقف آ گیا

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow