عامر، عماد سمیت 9 کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ کے لیے این او سی جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد عامر اور عماد وسیم سمیت 9 کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ کے لیے این او سی جاری کردیا۔ کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں […]

 0  0

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد عامر اور عماد وسیم سمیت 9 کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ کے لیے این او سی جاری کردیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں ہیں اب وہ ابوظہبی ٹی ٹین لیگ میں شرکت کریں گے۔

افتخار احمد، آصف علی، عثمان طارق اور سلمان ارشاد کو بھی پی سی بی نے لیگ کرکٹ کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔

محمد عامر اور آصف علی آئندہ ٹورنامنٹ میں نیویارک اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ عماد وسیم موریس ویل سیمپ آرمی کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب افتخار احمد اور سلمان ارشاد بالترتیب بنگلا ٹائیگر اور دہلی بلز کی نمائندگی کریں گے۔

علاوہ ازیں کرکٹ بورڈ نے حسان خان کو گلوبل سپر لیگ، انٹرنیشنل لیگ ٹی 20، بگ بیش لیگ کے لیے بھی این او سی جاری کردیا ہے جبکہ لیگ اسپنر اسامہ میر کو بھی فرنچائز کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گرین شرٹس ان دنوں آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں جبکہ ٹیم میں فخر زمان، عماد، عامر اور افتخار احمد شامل نہیں ہیں۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میچ میں 29 رنز سے شکست دی ہے، گلین میکسویل کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow