آئی فون 17 سیریز میں نیا کیا ہوگا ؟ صارفین کیلیے اہم انکشاف
آئی فون 17 کے تمام ویریئنٹس کے ڈائنامک آئی لینڈ میں کوئی بڑی تبدیلی آئے گی یا نہیں، اس حوالے سے تجزیہ نگاروں نے بڑا انکشاف کردیا۔ ویب سائٹ گیجٹس 360 نے آئی فون مارکیٹ پر نگاہ رکھنے والے ایک تجزیہ کار کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں برس آنے والی آئی فون 17سیریز […]
آئی فون 17 کے تمام ویریئنٹس کے ڈائنامک آئی لینڈ میں کوئی بڑی تبدیلی آئے گی یا نہیں، اس حوالے سے تجزیہ نگاروں نے بڑا انکشاف کردیا۔
ویب سائٹ گیجٹس 360 نے آئی فون مارکیٹ پر نگاہ رکھنے والے ایک تجزیہ کار کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں برس آنے والی آئی فون 17سیریز کے تمام ویریئنٹس میں ڈائنامک آئی لینڈ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں لائی جا رہی۔
رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے رواں سال ستمبر کے مہینے میں آئی فون 17 سیریز لانچ کرنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے اور مداحوں کو ڈائنامک آئی لینڈ کے چھوٹے ورژن کے لیے مزید ایک سال انتظار کرنا پڑے گا۔
آئی فون مارکیٹ کے تجزیہ کار منگ چی کو کا کہنا ہے کہ لائن اپ کے ڈیزائن میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوگی، اس سے قبل یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ ایپل ڈائنامک آئی لینڈ کا سائز کم کردے گا لیکن منگ چی کو کے مطابق آئی فون 17 کا ڈیزائن اپنے پچھلے ماڈلز جیسا ہی رہے گا۔
فی الحال ڈائنامک آئی لینڈ میں سیلفی کیمرہ اور فیس آئی ڈی جیسی خصوصیات کے لیے استعمال ہونے والے دیگر سینسر موجود ہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمپنی ان فیچرز کو مکمل طور پر ڈسپلے کے نیچے منتقل کرنے پر کام کر رہی ہے۔
ڈائنامک آئی لینڈ پہلی بار آئی فون 14 پرو سیریز کے ساتھ متعارف ہوا تھا، جس نے روایتی نوچ کو تبدیل کیا اور اپنی فعالیت کی وجہ سے خوب سراہا گیا۔
آئی فون 17 سیریز میں ڈائنامک آئی لینڈ میں کسی بھی تبدیلی کے بغیر کئی دیگر تبدیلیاں متوقع ہیں۔ افواہوں کے مطابق ایک نیا آئی فون 17 ایئر ماڈل پیش کیا جا سکتا ہے جو موجودہ آئی فونز سے پتلا ہوگا اور 120 ہرٹز سپر ریٹینا ایکس ڈی آر ڈسپلے کے ساتھ آئے گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟