سابق بھارتی سی ای او نے ایلون مسک پر مقدمہ دائرکردیا! کروڑوں ڈالرز کا مطالبہ
ایکس کے مالک ایلون مسک پر بھارتی نژاد پراگ اگروال و دیگر سابق عہدیداروں نے مقدمہ دائر کرتے ہوئے کروڑوں ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ٹوئٹر (موجودہ ایکس) کے سابق سی ای او پراگ اگروال سمیت 3 سابق عہدیداروں نے ایلون مسک پر 123.8 کروڑ ڈالرز کی عدم ادائیگی پر مقدمہ دائر کرنے کا […]
ایکس کے مالک ایلون مسک پر بھارتی نژاد پراگ اگروال و دیگر سابق عہدیداروں نے مقدمہ دائر کرتے ہوئے کروڑوں ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ٹوئٹر (موجودہ ایکس) کے سابق سی ای او پراگ اگروال سمیت 3 سابق عہدیداروں نے ایلون مسک پر 123.8 کروڑ ڈالرز کی عدم ادائیگی پر مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مقدمے میں درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ ایلون مسک ان کے واجبات ادا کرنے سے کترا رہے ہیں۔
یہ مقدمہ پراگ اگروال، چیف فنانشل آفیسر نیڈ سیگل، ٹوئٹر کے سابق قانونی اور پالیسی کے سربراہ وجے گڈے اور سابق جنرل کونسل شان ایجڈ نے دائر کیا ہے۔
درخواست گزاروں کی جانب سے کہا گیا کہ ایلون مسک کا خیال ہے کہ قواعد ان پر لاگو نہیں ہوتے اور وہ اپنی دولت اور طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ہر شخص کو دبا سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایکس (سابق ٹوئٹر) کے سابق چیف ایگزیکٹیو پراگ اگروال نے مقدمے میں 5.74 کروڑ ڈالرز جبکہ سابق چیف فنانشل آفیسر نیڈ سیگل نے 4.45 کروڑ ڈالرز واجبات دینے کا کہا ہے۔
واضح رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز کی خطیر رقم میں میں خریدا تھا۔ بعدازاں انھوں نے سابق چیف ایگزیکٹیو پراگ اگروال سمیت دیگر عہدیداروں کو برطرف کر دیا تھا۔
مسک نے ان پر الزام عائد کیا تھا وہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد کی وجہ سے انھیں اور ٹوئٹر کے سرمایہ کاروں کو گمراہ کر رہے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟