طلاق پر دنیا ختم نہیں ہوجاتی، نوین وقار
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوین وقار کا کہنا ہے کہ طلاق پر دنیا ختم نہیں ہوجاتی ہے۔ اداکارہ نوین وقار نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور نجی زندگی سمیت طلاق کے معاملے پر کھل کا اظہار خیال کیا۔ نوین وقار نے کہا کہ اب زمانہ بہت بدل گیا ہے پہلے […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوین وقار کا کہنا ہے کہ طلاق پر دنیا ختم نہیں ہوجاتی ہے۔
اداکارہ نوین وقار نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور نجی زندگی سمیت طلاق کے معاملے پر کھل کا اظہار خیال کیا۔
نوین وقار نے کہا کہ اب زمانہ بہت بدل گیا ہے پہلے تو لڑکی کو مرتا چھوڑ جاتے تھے کہ سسرال میں ہی رہو طلاق لے کر نہیں آنا چاہے مر جاؤ۔
انہوں نے کہا کہ آپ اسے تعلق سے نکل رہے ہیں جس میں آپ کو ذلت اٹھانی پڑ رہی ہے اور آپ کو مار کھانی پڑ رہی ہے یا آپ کو عزت نہیں مل رہی کیوں آپ ایسی زندگی گزارتے رہیں گے۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر ایسا سب ہو تو آپ الگ ہوجائیں آزادانہ زندگی بسر کریں، اگر ماں باپ آپ کو نہیں رکھ رہے کوئی بات نہیں، میرا یقین ہے کہ اللہ نے سب کے لیے کچھ نہ کچھ منصوبہ بنایا ہوا ہوتا ہے جو ہماری قسمت میں لکھا ہے وہ ہمارے ساتھ ہوگا۔
نوین وقار نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو اتنی مشکل چیز سے گزارا ہے تو اس نے آپ کے لیے آگے کچھ بہت اچھا رکھا ہوگا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری تو چل ہی طلاق اور شادی پر رہی ہے ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ لوگوں کو کیا دکھا رہے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟