24 کیرات سونے سے تڑکا لگی دال، سوشل میڈیا پر وائرل

آپ نے اکثر لہن، ادرک، دھنیے، پیاز اور گرم مسالے سے تڑکا لگی دال ہی ہمیشہ کھائی ہوگی اور یہی دال آپ کو پسند بھی آتی ہے۔ تاہم اب سوشل میڈیا پر اس دال کے علاوہ سونے کے پاؤڈر سے بنی تڑکا لگی دال وائرل ہورہی ہے جسے باکس میں بند کرکے پیش کیا جاتا […]

 0  2
24 کیرات سونے سے تڑکا لگی دال، سوشل میڈیا پر وائرل

آپ نے اکثر لہن، ادرک، دھنیے، پیاز اور گرم مسالے سے تڑکا لگی دال ہی ہمیشہ کھائی ہوگی اور یہی دال آپ کو پسند بھی آتی ہے۔

تاہم اب سوشل میڈیا پر اس دال کے علاوہ سونے کے پاؤڈر سے بنی تڑکا لگی دال وائرل ہورہی ہے جسے باکس میں بند کرکے پیش کیا جاتا ہے۔

دبئی میں موجود بھارتی شیف، رنویر برار کے ریسٹورنٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر اس وقت خوب وائرل ہے جس میں وہ 24 کیرات سونے کا تڑکا دال کو لگاتے نظر آ رہے ہیں۔

بھارتی شیف کے دبئی میں واقع ریسٹورنٹ نے ایک ایسی ڈش متعارف کرائی ہے جو ناصرف ذائقے کا ایک منفرد تجربہ ہوگا بلکہ اس میں تڑکے کے لیے سونے کے پاؤڈر کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس دال کو صندوق میں بند کر کے پیش کیا جائے گا اور جب یہ صندوق کھلے گا تو اس دال کو آپ کی آنکھوں کے سامنے 24 کیرات سونے کا تڑکا لگایا جائے گا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی شیف اس ڈش کا نام ‘دال کشکن‘ بتا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دال کی قیمت 58 درہم (تقریباً 1,300) ہے۔ اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

کچھ انٹریٹ صارفین نے اس دال کو پیسوں کا ضیاع تو کسی نے اس دال کو ایک بار ضرور آزمانے کا تہیہ کیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow