گھوڑوں نے ٹریفک جام کرکے پولیس کی دوڑیں لگوادیں، ویڈیو وائرل
امریکی ریاست اوہائیو میں گھوڑوں نے ٹریفک جام کرکے پولیس کی دوڑیں لگوادیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں مقامی پولیس کے دو گھوڑے اصطبل سے نکل کر مصروف سڑک پر گاڑیوں کے درمیان بھاگتے رہے۔ گھوڑوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانہ کافی دیر تک معطل رہی۔ ویڈیو میں […]
امریکی ریاست اوہائیو میں گھوڑوں نے ٹریفک جام کرکے پولیس کی دوڑیں لگوادیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں مقامی پولیس کے دو گھوڑے اصطبل سے نکل کر مصروف سڑک پر گاڑیوں کے درمیان بھاگتے رہے۔
گھوڑوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانہ کافی دیر تک معطل رہی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھوڑے سڑک پر دوڑنے میں مصروف ہے جبکہ گاڑیاں رکی ہوئی ہیں۔
بعدازاں گھوڑوں کو پکڑنے کے لیے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور کوئی حادثہ یا جانی نقصان نہیں ہوا اور گھوڑوں کو واپس اصطبل میں پہنچا دیا گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟