نقل کروانے کے لیے لوگ اسپائیڈر مین بن گئے، ویڈیو وائرل
بھارت میں نقل کروانے کے لیے لوگ اسپائیڈر مین بن گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریانہ کے نوح ضلع میں 10ویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات میں طالب علموں کو نقل کروانے میں مدد کرنے کے لیے ایک اسکول کی عمارت پر چڑھ گئے۔ سوشل میڈیا […]
بھارت میں نقل کروانے کے لیے لوگ اسپائیڈر مین بن گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریانہ کے نوح ضلع میں 10ویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات میں طالب علموں کو نقل کروانے میں مدد کرنے کے لیے ایک اسکول کی عمارت پر چڑھ گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں طالب علموں کو نقل کروانے کے لیے اسکول کی عمارت کی دیواروں پر اسپائیڈر مین کی طرح چڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
During board exam in Nooh, Haryana. pic.twitter.com/QzORX0I52I
— Piyush Rai (@Benarasiyaa) March 6, 2024
یہ واقعہ بدھ کو نوح ضلع کے تورو علاقے کے چندراوتی اسکول میں اس وقت پیش آیا جب امتحانات سے قبل رپورٹس سامنے آئیں جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پرچہ لیک ہو گیا ہے۔
جیسے ہی علاقے میں مبینہ پیپر لیک ہونے کی خبر پھیلی تو مقامی لوگوں نے جو طلبا کے ساتھ تھے اسکول کے باہر ہنگامہ کھڑا کر دیا جہاں امتحان ہونا تھا اور بعد ازاں کثیر المنزلہ عمارت کی دیواروں پر چڑھ کر طلبا کو نقل کروانے میں مدد کی۔
سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر نقل کروانے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ضلعی حکام نے واقعے کا نوٹس لیا اور یقین دلایا کہ اس طرز عمل کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بلاک ایجوکیشن آفیسر دھرم پال نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ریاستی تعلیمی بورڈ کو دی گئی ہے اور اس واقعہ میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا یقین دلایا ہے۔
دھرم پال نے کہا کہ تعلیمی بورڈ پولیس سے امتحانی مراکز کے باہر مزید اہلکاروں کو تعینات کرنے کو کہے گا تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکا جا سکے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟