خاتون اچانک شٹر سے اُلٹی لٹک گئی
ٹونٹیگ : برطانیہ میں ایک بند دکان کے باہر کھڑی ایک خاتون کو اس وقت ایک عجیب و غریب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اچانک دکان کے شٹر سے الٹی لٹک گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مارکیٹ میں این ہیوز نامی 71 سالہ عورت اپنے […]
ٹونٹیگ : برطانیہ میں ایک بند دکان کے باہر کھڑی ایک خاتون کو اس وقت ایک عجیب و غریب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اچانک دکان کے شٹر سے الٹی لٹک گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مارکیٹ میں این ہیوز نامی 71 سالہ عورت اپنے سامان کی ٹرالی کے ساتھ ایک دکان کے پاس کھڑی ہے۔
اس دوران مذکورہ دکان کا الیکٹریکل شٹر اچانک کھل جاتا ہے، مضحکہ خیز منظر اس وقت سامنے آیا جب دکان کے شٹر میں لگے ہُک میں خاتون کے کوٹ کا پچھلا حصہ پھنس گیا۔
خاتون بھی اس شٹر کے ساتھ اپر اُٹھتی چلی گئی اور الٹا لٹک گئی، اس دوران اس نے گھبرا کر چیخنا چلانا شروع کردیا اور اپنے بچاؤ کی تدبیر اختیار کرنے لگی جس میں اس ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
تھوڑی دیر بعد خاتون کی چیخ و پکار سن کر دکاندار اندر سے بھاگتا ہوا آیا اور بہت احتیاط سے ساتھ خاتون کو پکڑ کر زمین پر اتارا۔
مذکورہ سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے بعد وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے اسے مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟