’12ویں فیل‘ کا پریکوئل ’زیرو سے شروعات‘ کب ریلیز ہوگا؟
بالی ووڈ کی بہترین فلموں میں سے ایک ’12ویں فیل‘ کی پریکوئل بنانے کی تصدیق کردی گئی جبکہ نئی فلم کا نام بھی سامنے آگیا۔ اداکار وکرانت میسی نے ناقدین اور شائقین کی پسندیدہ فلم ’12 ویں فیل‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، یہ فلم ایک آئی پی ایس افسر کی بایوپک تھی جس […]
بالی ووڈ کی بہترین فلموں میں سے ایک ’12ویں فیل‘ کی پریکوئل بنانے کی تصدیق کردی گئی جبکہ نئی فلم کا نام بھی سامنے آگیا۔
اداکار وکرانت میسی نے ناقدین اور شائقین کی پسندیدہ فلم ’12 ویں فیل‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، یہ فلم ایک آئی پی ایس افسر کی بایوپک تھی جس کے پریکوئل پر کام چل رہا ہے جبکہ فلم کا نام ’زیرو سے شروعات‘ رکھا گیا ہے۔
’12ویں فیل‘ کے فلمساز ودھو ونود چوپڑا نے حال ہی میں منعقدہ آئیفا ایوارڈز میں اس بات کی تصدیق کی کہ فلم کے پریکوئل پر کام جاری ہے اور اسے دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔
آئیفا گرین کارپٹ پر اپنی اہلیہ صحافی انوپما چوپڑا کے ہمراہ بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں آئیفا میں اپنی بیوی انوپما کی وجہ سے آیا ہوں، میں اصل میں آج بس ان کے ہمراہ آیا ہوں۔
ودھو ونود نے کہا کہ میرے لیے اصل ایوارڈ یہ ہے کہ جب آپ کوئی فلم بناتے ہیں اور اسے دیکھنے کے بعد آپ کہہ سکتے ہیں واہ میں نے کیا فلم بنائی ہے، یا تسلیم کریں کہ فلم نے ویسا کام نہیں کیا۔
فلم ساز نے مزید کہا اور تصدیق کی کہ پریکوئل کا نام ’زیرو سے شروعات‘ ہے جو کہ 13 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟