’کبھی کبھی اپنے آپ کو ڈھونڈنے کیلیے خود کو کھونا پڑتا ہے‘
شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ نعیمہ بٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نعیمہ بٹ نے تصویر شیئر کی جس میں وہ گاڑی میں موجود ہیں اور اپنی سیلفی لے رہی ہیں۔ اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ پیاری نعیمہ! ’کبھی کبھی […]
شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ نعیمہ بٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نعیمہ بٹ نے تصویر شیئر کی جس میں وہ گاڑی میں موجود ہیں اور اپنی سیلفی لے رہی ہیں۔
اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ پیاری نعیمہ! ’کبھی کبھی ہمیں اپنے آپ کو ڈھونڈنے کے لیے خود کو کھونا پڑتا ہے۔‘
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ نعیمہ بٹ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں (رباب)۔ عماد عرفانی (عدیل) کی اہلیہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے ڈرامے کے سیٹ سے تصاویر اور ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں ساتھی اداکار عماد عرفانی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، بشریٰ انصاری، مایا خان شامل ہیں۔
ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نعیمہ بٹ نے اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں میں منفی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟