یہ زیرو کیلوری غذائیں، جو آپ کے وزن کم کرنے کے سفر کو آسان بنا سکتی ہیں
یہ زیرو کیلوری غذائیں، جو آپ کے وزن کم کرنے کے سفر کو آسان بنا سکتی ہیں وزن کم کرنے کے خواشمند افراد اکثر ایسی غذاؤں کی تلاش میں رہتے ہیں جو کیلوریز میں کم ہونے کے ساتھ غذائیت سے بھرپور ہو یہی وجہ ہے کہ یہاں پر چند ایسی غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ... Read more
وزن کم کرنے کے خواشمند افراد اکثر ایسی غذاؤں کی تلاش میں رہتے ہیں جو کیلوریز میں کم ہونے کے ساتھ غذائیت سے بھرپور ہو یہی وجہ ہے کہ یہاں پر چند ایسی غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے جو کیلوریز میں صفر لیکن فائبر اور غذائیت سے بھرپور ہیں۔
صفر کیلوری غذا کسے کہتے ہیں؟
منفی یا صفر کیلوری غذاؤں کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ ان میں کیلوریز نہیں ہوتی بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان میں نہ ہونے کے برابر کیلوریز ہوتی ہے اور نظام انہضام کو ایسی غذاؤں کو ہضم کرنے کے لیے زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ یہ اتنی توانائی فراہم نہیں کرتی اس طرح جسم چربی کو بطور ایندھن استعمال کرتا ہے اس طرح وزن کم ہوتا ہے۔
سیب
کرکرا اور تازگی سے بھر پور سیب نہ صرف کیلوریز میں کم بلکہ فائبر سے بھرپور ہوتاہے جو آپ کو دیر تک سیر رکھتا ہے اس طرح یہ آپ کو بے وقت کی بھوک سے بچاتا ہے جس میں لوگوں کی اکثریت جنک فوڈ کا استعمال کرتی ہے جن میں کیلوریز زائد مقدار میں موجود ہوتی ہیں۔
گاجر
خستہ اور رنگوں سے بھرپور گاجروں میں بیٹا کیروٹین، فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹس کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو اس سبزی کو بطور ایک اطمینان بخش اسنیکس بناتی ہے یہ کھانے کے درمیان جاگنے والی بھوک کو روکتی ہے۔
کھیرا
پانی سے بھرپور ہونے کی وجہ سے کھیرا حیرت انگیز طور پر کم کیلوریز رکھتا ہے، یہ آپ کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ سلاد میں کثرت سے شامل کرنے کے لیے یہ ایک بہترین انتخاب ہے اور اس طرح آپ خستہ اور صحت بخش اسنیکس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
تربوز
رس دار اور خوش ذائقہ تربوز آپ کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے تاہم یہ کیلوریز میں انتہائی کم ہوتا ہے وزن کم کرنے کے دوران میٹھے کی طلب کو بہترین انداز میں ختم کرتا ہے۔
چقندر
چقندر مختلف وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرا ہوتا ہے یہ غذائیت کا پاور ہاؤس کہلاتا ہے آپ اسے سلاد اور اسمودی میں اضافی کیلوریز کو شامل کیے بغیر صحت بخش غذا سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
خوبانی
یہ میٹھا پھل حیرت انگیز طور پر بہت ہی کم کیلوری رکھتا ہے تاہم اس میں فائبر کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ بھی میٹھے کی طلب میں کھانے کے لیے ایک اچھا انتخاب ہے۔
بروکولی
وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھر پور بروکولی ہر طرح کی غذائیت فراہم کرتی ہے۔ آپ اسے کچا کھائیں یا پکا کر اس میں موجود فائبر کی زائد مقدار آپ کو دیر تک سیر رکھتی ہے اس طرح وزن کو بڑھنے سے بچایا جاسکتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟