دانت صاف نہ کرنے سے یہ چار جان لیوا امراض جنم لے سکتے ہیں

دانت صاف نہ کرنے سے یہ چار جان لیوا امراض جنم لے سکتے ہیں اگرچہ یہ خبریں پہلے بھی سائنسی طور پر سامنے آچکی ہیں، لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دانتوں کا درست خیال نہ رکھنے سے آپ ذیابیطس، امراضِ قلب، ڈیمنشیا اور دیگر امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ برطانیہ میں اورل ( ... Read more

 0  3
دانت صاف نہ کرنے سے یہ چار جان لیوا امراض جنم لے سکتے ہیں

دانت صاف نہ کرنے سے یہ چار جان لیوا امراض جنم لے سکتے ہیں

دانت صاف نہ کرنے سے یہ چار جان لیوا امراض جنم لے سکتے ہیں

اگرچہ یہ خبریں پہلے بھی سائنسی طور پر سامنے آچکی ہیں، لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دانتوں کا درست خیال نہ رکھنے سے آپ ذیابیطس، امراضِ قلب، ڈیمنشیا اور دیگر امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

برطانیہ میں اورل ( منہ کی ) صحت کے ماہر ڈاکٹر نائیگل کارٹر کہتے ہیں کہ ہمارا منہ میں ان گنت بیکٹیریا سےبھرے ہوتے ہیں۔ ان میں سے کچھ بے ضرر ہوتے ہیں اور بعض امراض پیدا کرسکتے ہیں۔

ماہرین کا اصرار ہے کہ اگر منہ کی صحت ٹھیک نہ ہو یا مسوڑھے خراب ہوں  تو دل کے امراض کا خطرہ تین گنا تک بڑھ سکتا ہے۔ ان میں فالج اور ہارٹ اٹیک بھی شامل ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ منہ میں رہنے والے بعض مضر بیکٹیریا اگر بدن میں چلے جائیں تو اس سے قلبی رگیں سخت ہوجاتی ہیں اور دل کے امراض جنم لے سکتے ہیں۔

دوسرا اہم مرض نمونیہ ہے جو دانتوں کےپلاک جمع ہونے سے لاحق ہوسکتا ہے۔ منہ کے بعض بیکٹیریا سانس کی بدولت پھیپھڑوں میں جاتےہیں۔ وہاں ان کا ری ایکشن شروع ہوتا ہے اور وہ نمونیہ کی وجہ بن سکتے ہیں۔

تیسری اہم بیماری ذیابیطس ہے جو خراب یا بیمار مسوڑھوں کی وجہ سے لاحق ہوسکتی ہے۔ بعض بیکٹیریا منہ کی سوزش بڑھاتے ہیں جو بدن کے دیگر حصوں تک جاتی ہے اور اس کا نتیجہ زیابیطس کی صورت میں نکل سکتا ہے ۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow