چین نے آنکھوں سے کنٹرول ہونے والی کار پیش کردی
چین نے آنکھوں سے کنٹرول ہونے والی کار پیش کردی چینی کمپنی آنر نے اے آئی اور دیگر الگورتھم سے کام کرنے والا نئی ٹیکنالوجی پیش کی ہے۔ آنر اگرچہ اسمارٹ فون ساز کمپنی ہے جس نے اب آئی ٹریکنگ ٹیکنالوجی سے کار کنٹرول کرنے کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں ... Read more
چینی کمپنی آنر نے اے آئی اور دیگر الگورتھم سے کام کرنے والا نئی ٹیکنالوجی پیش کی ہے۔ آنر اگرچہ اسمارٹ فون ساز کمپنی ہے جس نے اب آئی ٹریکنگ ٹیکنالوجی سے کار کنٹرول کرنے کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔
اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری ‘موبائل ورلڈ کانگریس’ (ایم ڈبلیو سی) میں آنر نے اس کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ اس موقع پر آنر کے پراڈکٹ مینیجر لِن ژیوفِینگ نے نمائش میں ایک اسمارٹ فون کو دیکھتے ہوئے کار کو قابو کیا ہے ۔ اس سےظاہر ہوتا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کار سمیت بڑی سواریاں آنکھوں کے اشارے سے قابو کی جاسکیں گی۔
ظاہر ہے کہ اس میں جدید ترین مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ یہ فیچر آنر میجک پرو 6 میں پیش کی گئی ہے۔ اس کے بعض فیچر آئی فون 15 کے ڈائنامک آئی لینڈ جیسے ہیں۔ لیکن آنر نے اسے ایک مفید اور قابلِ عمل ٹیکنالوجی میں تبدیل کیا ہے۔ تاہم ایک مصروف روڈ پر اس کے عملی اطلاق کا دور قدرے دور ہے، کیونکہ ٹیکنالوجی کو قابلِ عمل ہونے میں ابھی کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
پھر آنر اسمارٹ فون میں ایک اور آپشن بھی ہے جس میں آپ فون کو دیکھتے ہوئے نگاہ کا ایک جگہ مرکوز کرتے ہوئے مختلف ایپس کو کھول اور بند کرسکتے ہیں جبکہ اس کے لیے اسکرین کو چھونے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس سے پہلے ہم یہ سہولت انگلیوں یا ہاتھوں کے اشارے سے دیکھ چکے ہیں۔
اس کے علاوہ نگاہ کی بدولت ماوس کرسر کو بھی حرکت دی جاسکتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو میجک کیپسول کا نام دیا گیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟