ہیرامنڈی کے اداکار نے یشما گِل کو کیا پیغام بھیجا؟
بھارتی اداکار طحہٰ شاہ کا پیغام موصول ہونے پر معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ یشما گل خوشی سے نہال ہوگئیں۔ سنجے لیلا بھنسالی کی مشہور ویب سیریز ہیرامنڈی میں طحہٰ شاہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جس میں انہوں نے دی ڈائمنڈ بازار‘ میں ‘تاجدار‘ کا کردار ادا کیا۔ ریلیز کے ساتھ ہی آٹھ […]
بھارتی اداکار طحہٰ شاہ کا پیغام موصول ہونے پر معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ یشما گل خوشی سے نہال ہوگئیں۔
سنجے لیلا بھنسالی کی مشہور ویب سیریز ہیرامنڈی میں طحہٰ شاہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جس میں انہوں نے دی ڈائمنڈ بازار‘ میں ‘تاجدار‘ کا کردار ادا کیا۔
ریلیز کے ساتھ ہی آٹھ اقساط پر مشتمل اس ویب سیریز ہیرامنڈی کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
ویب سیریز میں ‘تاجدار’ نامی کردار طٰحہٰ شاہ نے ادا کیا جن کی اداکاری اور خوبصورتی کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے، یشما نے بھی ان کی شاندار اداکاری پر ان کی تعریف کی۔
طٰحٰہ شاہ نے یشما کے میسج بھیجنے پر انہیں جواب دیا اور سرحد پار سے محبت اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
یشما گل بھارتی اداکار کا جواب ملنے پر خوشی سے نہال ہوگئیں اور اس خوشی کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔
شادی کے 10 منٹ بعد ہی غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا، نادیہ خان
یشما گِل نے اسکرین شوٹ شیئر کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا اور اسے ’فین مومنٹ‘ قرار دیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟