’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی ریلیز کے 25 سال بعد مادھوری دکشت کا حیران کن انکشاف

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ مادھوری دکشت نے 1999 میں ریلیز ہونے والی ملٹی اسٹارر فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق افواہیں ہیں کہ مادھوری دکشت کو فلم میں کردار کی پیشکش ہوئی تھی تاہم اداکارہ نے خود ہی کام کرنے سے انکار کر دیا […]

 0  1

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ مادھوری دکشت نے 1999 میں ریلیز ہونے والی ملٹی اسٹارر فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق افواہیں ہیں کہ مادھوری دکشت کو فلم میں کردار کی پیشکش ہوئی تھی تاہم اداکارہ نے خود ہی کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

فلم کو ریلیز ہوئے 25 سال گزر چکے ہیں اور حالیہ انٹرویو میں مادھوری دکشت نے ان افواہیں کی تردید کی کہ انہوں نے خود فلم میں کام کرنے سے انکار کیا۔

مادھوری دکشت نے کہا کہ میں نے ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ میں کام کرنے سے انکار نہیں کیا تھا، فلمسازوں کو محسوس ہوا کہ اگر میں سلمان خان کی بھابھی کا کردار ادا کروں گی تو عجیب سا لگے گا، خاص کر اُس وقت جب وہ آ کر میرے پاؤں چھوئے گا۔

وہ مزید کہتی ہیں کہ یہ وہ چیزیں ہیں جن کا فیصلہ میں نے نہیں کیا تھا، ڈائریکٹر سورج نے کہا تھا کہ وہ مجھے اس کردار کیلیے کاسٹ کرنا عجیب محسوس کر رہے ہیں۔

بعدازاں فلم میں سلمان خان اور سیف علی خان کی بھابھی کا کردار معروف اداکارہ تبو کو سونپا گیا تھا۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں مادھوری دکشت نے کہا تھا کہ اگر آپ مجھے تبو کی جگہ پر بٹھاتے اور سلمان خان کو میرے پیروں کو چھوتے ہوئے دیکھتے تو مجھے لگتا ہے کہ لوگ تھیٹروں سے بھاگ جاتے۔

فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ ایک فیملی ڈرامہ ہے جو ایک بہت بڑے مشترکہ خاندان کے گرد گھومتا ہے جو بالآخر ایک غلط فہمی کی وجہ سے الگ ہو جاتا ہے۔ یہ فلم ہندی سنیما کی تاریخ میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow