اے آر رحمان کی طلاق کے چند گھنٹے بعد انکی گٹارسٹ کا بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان
بالی ووڈ کے آسکر یافتہ معروف گلوکار اے آر رحمٰن کی طلاق کے چند گھنٹے بعد ان کی بینڈ ممبر، گٹارسٹ نے بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے آسکر یافتہ معروف گلوکار اے آر رحمٰن کی طلاق کے بعد ان کی گٹارسٹ موہنی […]
بالی ووڈ کے آسکر یافتہ معروف گلوکار اے آر رحمٰن کی طلاق کے چند گھنٹے بعد ان کی بینڈ ممبر، گٹارسٹ نے بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے آسکر یافتہ معروف گلوکار اے آر رحمٰن کی طلاق کے بعد ان کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی گزشتہ روز اپنے شوہر مارک سے طلاق کا اعلان کردیا۔
گٹارسٹ موہنی ڈے نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی طلاق کی خبر اپنے مداحوں کو دی، انہوں نے لکھا کہ ہم باہمی رضامندی سے اور دوستانہ طریقے سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔
گٹارسٹ نے مزید کہا کہ ہم اب بھی کئی پروجیکٹ میں ساتھ کام کررہے ہیں اور کرتے رہے گے، براہِ مہربانی ہماری رازداری کا خیال رکھیں اور ہمارے متعلق بلا ضرورت تبصروں سے گریز کیجیے۔
واضح رہے کہ 29 سالہ موہنی ڈے کلکتہ سے تعلق رکھنے والی گٹارسٹ ہیں، انہوں نے اے آر رحمٰن کے ساتھ دنیا بھر میں 40 سے زیادہ شوز میں پرفارم کیا ہے۔
خیال رہے کہ اے آر رحمٰن اور سائرہ بانو کی شادی 1995 میں ہوئی تھی اور گزشتہ روز اس جوڑی نے شادی کے 29 سال بعد ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟