’بھول بھلیاں 3‘ کی ریلیز سے قبل شائقین کیلیے بڑی خوشخبری!
ممبئی: یکم نومبر 2024 کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جانے والی ہارر کامیڈی فلم ’بھول بھلیاں 3‘ کے شائقین کیلیے بڑی خوشخبری آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار کارتک آریان اور نامور ہدایتکار انیس بزمی ہارر کامیڈی کی چوتھی پیشکش کے بارے میں سوچ و بچار کر رہے ہیں۔ ذرائع […]
ممبئی: یکم نومبر 2024 کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جانے والی ہارر کامیڈی فلم ’بھول بھلیاں 3‘ کے شائقین کیلیے بڑی خوشخبری آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار کارتک آریان اور نامور ہدایتکار انیس بزمی ہارر کامیڈی کی چوتھی پیشکش کے بارے میں سوچ و بچار کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ کہنا کوئی مبالغہ آرائی نہیں ہوگی کہ بھول بھولیا فرنچائز مزید ترقی کر رہی ہے، ’بھول بھلیاں 2‘ ایک ہنسی کا ہنگامہ تھی جبکہ تیسری پیشکش اس سے بھی بہتر ثابت ہوئی۔
کارتک آریان اور انیس بزمی، ودیا بالن اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ مضحکہ خیز فیسٹول کیلیے جوش و خروش کو بڑھا رہے ہیں جن کی مشترکہ کیمسٹری اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔
اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ بھول بھولیاں فرنچائز ابھی سے چوتھے پارٹ کی تیار کر رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹی سیریز کے پروڈیوسرز کو بہت زیادہ اعتماد ہے کہ پارٹ 3 پچھلے والے کو بھی مات دے گا جبکہ پارٹ 4 کیلیے پہلے ہی سے سوچ و بچار کیا جا رہا ہے۔
جہاں تک چوتھی پیشکش کی کاسٹ کا تعلق ہے تو اس میں مرکزی کردار کارتک آریان ہی نبھائیں گے جبکہ دیگر کاسٹ کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟