دو خوفناک مگرمچھ ٹرالر سے گر کر سڑک پر آگئے، پھر کیا ہوا؟

بھارت میں خطرناک جانوروں کی منتقلی کے دوران دو مگر مچھ ٹرالر سے باہر نکل کر گر پڑے، گاڑی میں نایاب سفید شیر سمیت دیگر جانور بھی موجود تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بہار سے بنگلور جانے والی مختلف اقسام کے جنگلی جانوروں کو منتقل کرنے کے دوران ٹرالر کو حادثہ پیش آیا۔ حادثہ […]

 0  2
دو خوفناک مگرمچھ  ٹرالر سے گر کر سڑک پر آگئے، پھر کیا ہوا؟

بھارت میں خطرناک جانوروں کی منتقلی کے دوران دو مگر مچھ ٹرالر سے باہر نکل کر گر پڑے، گاڑی میں نایاب سفید شیر سمیت دیگر جانور بھی موجود تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بہار سے بنگلور جانے والی مختلف اقسام کے جنگلی جانوروں کو منتقل کرنے کے دوران ٹرالر کو حادثہ پیش آیا۔

حادثہ تلنگانہ کے ضلع نرمل میں جانوروں کو منتقل کرنے والی گاڑی کو پیش آیا جس کے نتیجہ میں دو مگرمچھ ٹرالر سے باہر نکل پڑے۔

بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے گاندھی نیشنل زو پارک سے مختلف اقسام کے جنگلی جانوروں کو دو بڑی گاڑیوں میں بنگلور کے نیشنل زو پارک منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ایک گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

  مگرمچھ

مذکورہ حادثے میں الٹنے والی گاڑی جس میں 8 خوفناک مگر مچھ موجود تھے اس میں سے دو مگرمچھ میں سے دو باہر نکل آئے، اور سڑک پر گر پڑے۔

خوفناک مگر مچھوں کو دیکھ کر علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تاہم محکمہ جنگلات کے مقامی حکام نے فوری حفاظتی اقدامات کرکے انہیں قابو کرلیا۔

تمام جانوروں کو دوسری گاڑی میں بحفاظت منتقل کرکے بنگلورروانہ کیا گیا، گاڑی میں موجود تمام دیگر جانور محفوظ رہے، ان میں مگرمچھ اور نایاب سفید شیر بھی شامل تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow