’ہاردک پانڈیا کو ان فٹ ہونے کا سرٹیفکیٹ دیں!‘ سابق پاکستانی کپتان

پاکستان کے سابق کپتان نے کہا ہے کہ بھارتی چیف سلیکٹر اور کوچ کو ہارک پانڈیا کو ان فٹ ہونے کا سرٹیفکیٹ دینا چاہیے۔ سابق کپتان راشد لطیف نے بھی دیگر سابق کھلاڑیوں کی طرح ہاردک پانڈیا کو بھارت کا نیا ٹی ٹوئنٹی کپتان نہ بننے پر سوالات اٹھائے ہیں، ان کے مطابق فٹنس ہاردک […]

 0  2
’ہاردک پانڈیا کو ان فٹ ہونے کا سرٹیفکیٹ دیں!‘ سابق پاکستانی کپتان

پاکستان کے سابق کپتان نے کہا ہے کہ بھارتی چیف سلیکٹر اور کوچ کو ہارک پانڈیا کو ان فٹ ہونے کا سرٹیفکیٹ دینا چاہیے۔

سابق کپتان راشد لطیف نے بھی دیگر سابق کھلاڑیوں کی طرح ہاردک پانڈیا کو بھارت کا نیا ٹی ٹوئنٹی کپتان نہ بننے پر سوالات اٹھائے ہیں، ان کے مطابق فٹنس ہاردک کو کپتان نہ بنانے کا صرف ایک بہانہ ہے، اگر انکی فٹنس سے متعلق خدشات ہیں تو انہیں ان فٹ ہونے کا سرٹیفکیٹ دینا چاہیے۔

راشد لطیف نے کہا کہ بھارتی حکام نے ہاردک کو سرٹیفکیٹ دیا ہے کہ وہ فٹ نہیں ہیں اور انکی فٹنس کے بارے میں خدشات ہیں، بہت سارے کھلاڑی ایسے ہیں جو سپر فٹ نہیں تھے لیکن پھر بھی وہ عظیم کپتان بن گئے۔

سابق پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ یہ ہاردک کو کپتان نہ بنانے کے لیے صرف ایک بہانہ تھا کیونکہ اگر سوریا آس پاس نہ ہوتے تو رشبھ پنت ہی کپتان ہوتے کیونکہ انھیں شاید مستقبل کو دیکھنا تھا۔

خیال رہے کہ سری لنکا جانے سے پہلے بھارتی چیف سلیکٹر اجیت اگرکار نے کہا تھا کہ ہاردک کے اسکل سیٹ اور فٹنس مکمل نہیں ہے، ان کی فٹنس ایک واضح چیلنج تھا اور ہم کسی ایسے شخص کو کپتان بنانا چاہتے تھے جو زیادہ تر میچز کے لیے دستیاب ہو۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کے نائب ہارک پانڈیا کی جگہ جارح مزاج بیٹر سوریا کمار یادیو کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے، جس پر کافی حلقوں نے حیرت کا اظہار کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow