پی ایس ایل طرز کی پاکستان ہاکی لیگ کا اعلان
وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ طرز کی پاکستان کی پہلی ہاکی لیگ رواں سال دسمبر میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق ملک میں قومی کھیل کو فروغ دے رہے ہیں ملک میں ادارہ جاتی کھیلوں […]
وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ طرز کی پاکستان کی پہلی ہاکی لیگ رواں سال دسمبر میں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق ملک میں قومی کھیل کو فروغ دے رہے ہیں ملک میں ادارہ جاتی کھیلوں کو بحال کیا، کھلاڑیوں کی فلاح و بہود کیلئے اسپورٹس فنڈ بھی قائم کررہے ہیں۔
رانا مشہود نے اولمپئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کو اسٹیٹ آف دی آرٹ قرادیتے ہوئے نوجوانوں کیلئے ایسی ہی اکیڈمی بنانے کا اعلان بھی کیا۔
ان خیالات کا اظہار رانا مشہود نے اولمپئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اسپورٹس انچارج جاوید علی میمن، سینیٹر نہال ہاشمی، سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی ابوذر امراؤ اور مبشر مختار بھی موجود تھے۔
رانا مشہود نے کہا کہ دنیا کے نظر میں اولمپئن اصلاح الدین ہاکی سے ریٹائر تو ہوگئے ہیں لیکن انکی نظر میں وہ ابھی تک فیلڈ میں موجود ہیں اور قومی کھیل کی خدمت کررہے ہیں جس کی مثال انکی اسٹیٹ آف دی آرٹ اکیڈمی ہے جس میں کھلاڑیوں کیلئے ہر سہولت موجود ہے اس ماڈل کے تحت ہی ہم جامعات میں ہاکی اکیڈمی بنائیں گے، اولمپئن اصلا ح الدین ہاکی اکیڈمی کیساتھ ملکر نوجوانوں کیلئے ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل طرز کی ہاکی لیگ رواں سال دسمبر سے پہلے منعقد ہوگی اس کے کامیاب انعقاد کیلئے کمیٹی کام کررہی ہے، جو ادارے ہاکی کی ٹیمیں بنانے کے حوالے سے وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل نہیں کررہے وہ ہماری نظر میں ہیں، جن اداروں کو ہاکی ٹیمیں بنانے میں مسائل درپیش ہیں انکے مسائل حل بھی کئے جائیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟