پشاور کا ملتان کو 180 رنز کا ہدف

ملتان: پی ایس ایل 9 میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دے دیا۔ ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے […]

 0  3
پشاور کا ملتان کو 180 رنز کا ہدف

ملتان: پی ایس ایل 9 میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دے دیا۔

ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے ہم نےچھوٹی چھوٹی غلطیاں کیں جس کی وجہ سے میچ ہارے ہیں۔

پشاور کو دوشکستوں کے بعد پہلی فتح کا انتظار  ہے جب کہ ملتان سلطانز نے کراچی، اسلام آباد اور لاہور کو ہرا کر فتوحات کی ہٹ ٹرک کی ہے۔

پشاورزلمی کا ایونٹ میں آغازمایوس کن رہا ہے کوئٹہ اور کراچی سے شکست کے بعد ٹیبل پر آخری پوزیشن پر موجود ہے۔ افغان فاسٹ بولر نوین الحق کے آنے سے زلمی کی بولنگ مضبوط ہوئی ہے،

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں ملتان کو واضح برتری حاصل ہے جس نے13مقابلوں میں 10 جیتے اور صرف 3 میں پشاور کو کامیابی ملی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow