اے آئی چپ کی دوڑ تیزتر، مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری
اے آئی چپ کی دوڑ تیزتر، مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری جاپانی ارب پتی اور سافٹ بینک کے سربراہ ، ماسایوشی سون نے اعلان کیا ہے کہ وہ ‘ پروجیکٹ ایزاناگی’ کے نام سے نئی اے آئی چپ سازی شروع کریں گے جس کے لیے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی کوشش ... Read more
جاپانی ارب پتی اور سافٹ بینک کے سربراہ ، ماسایوشی سون نے اعلان کیا ہے کہ وہ ‘ پروجیکٹ ایزاناگی’ کے نام سے نئی اے آئی چپ سازی شروع کریں گے جس کے لیے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی کوشش کی جائے گی۔
اس کا اہم مقصد این ویڈیا کو سخت مسابقت فراہم کرنا ہے جو اس وقت اے آئی چپ سازی کی ایک بڑی کمپنی بھی ہے۔ ماسا یوشی نے اس کی مزید تفصیلات تو نہیں بتائیں لیکن اتنا ضرور کہا ہے کہ وہ آرم ہولڈنگز نامی کمپنی کے اشتراک سے یہ منصوبہ شروع کررہے ہیں۔
اس ضمن میں ان کا سافٹ بینک 30 ارب اور بقیہ 70 اارب مشرقِ وسطیٰ کے سرمایہ کار یا مجاز کمپنیوں سے آئیں گے۔ تکنیکی تجزیہ کار اسے اے آئی چپ سازی کا سب سے بڑا منصوبہ قرار دے رہے ہیں اور بعض افراد نے تو اسے رسک سے بھرپور ایک قدم قرار دیا ہے۔
اعلان کے مطابق یہ آرٹیفیشل اینڈ جنرل انٹیلی جینس (اے جی آئی) کا ایک بڑا منصوبہ ہے جو اگلے دس برس میں پھل فراہم کرنے لگے گا۔
واضح رہے کہ دنیا کی بڑی کمپنیاں اے آئی کی سونے کی کان سے اپنا حصہ وصول کرنے کے لیے کوششیں کررہی ہیں۔ کئی اتحاد بن رہے ہیں اور سرمایہ کاری اور تحقیق جاری ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟