بابر کے کس فیصلے نے پشاور کو جیت کی راہ پر گامزن کیا! حفیظ کا انکشاف
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بتایا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم کے کس ایک فیصلے نے ان کی ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کردیا۔ سابق قومی کپتان محمد حفیظ نے اے اسپورٹس کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی کی ٹیم ٹورنامنٹ میں یہاں […]
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بتایا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم کے کس ایک فیصلے نے ان کی ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کردیا۔
سابق قومی کپتان محمد حفیظ نے اے اسپورٹس کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی کی ٹیم ٹورنامنٹ میں یہاں تک ایک درست سفر کرتے ہوئے پہنچی ہے انھیں راستے میں جھٹکے بھی لگے مگر انھوں نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کی ٹیم نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی اور اسپنرز سے بولنگ کا آغاز کروایا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ ناک آؤٹ مرحلے میں کیسا کھیلتے ہیں۔
حفیظ نے کہا کہ مجھے یہ لگتا ہے کہ جہاں سے پشاور زلمی نے آگے بڑھنا شروع کیا یہ وہ لمحہ تھا جب ایک میچ کے دوران سیکنڈ لاسٹ اوور عارف یعقوب کو دیا گیا اور انھوں نے اس اوور میں وکٹیں لے کر پشاور کی جیت کو ممکن بنایا۔
انھوں نے کہا کہ وہ جو ایک فیصلہ تھا اس نے ان کے اندر یہ یقین پیدا کیا کہ ہماری بولنگ کے اندر کس بھی ہدف کے دفاع کی صلاحیت موجود ہے اور شاندار بولنگ کرنے کے انھوں نے اپنا اعتماد بحال کرلیا۔
اگر ابھی عارف یعقوب انجرڈ ہیں یا کسی وجہ سے نہیں کھیل رہے ہیں لیکن پھر مہران ممتاز آئے اور وہ بھی وہی کردار ادا کرہے ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کسی بی ٹورنامنٹ میں آگے تک جانے کا جو طریقہ کار ہوتا ہے اسے پشاور زلمی نے اپنایا ہوا ہے۔ کوئی ٹیم مسلسل پرفارم کرکے پلے آف تک پہنچے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کا ‘طریقہ کار‘ ٹھیک ہے۔
مصباح الحق کا ڈیرن سیمی کے حوالے سے کہنا تھا کہ پشاور زلمی کی ٹیم میں سیمی کا بہت اہم کردار ہے اس نے بابر اعظم کی مدد کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ٹیم میں جو تبدیلیاں ہوئی ہیں وہ اکیلا کپتان یا کوئی بھی نہیں کرسکتا ہے۔ انھوں نے ہارنے کے بعد اچانک دو تین تبدیلیاں کیں اور خود پر یقین کیا اور بینچ پر بیٹھے ہوئے لڑکوں کو لے کر آئے۔
انھوں نے کہا کہ اس کے بعد اچانک ہی ان کی ٹیم نے پرفارم کرنا شروع کردیا۔ میرے خیال میں جہاں کمبینیشن کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے وہاں ایسا ضرور کرنا چاہیے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟