گھر بیٹھے 10 منٹ میں اپنی پاسپورٹ سائز فوٹوز حاصل کرنے کا طریقہ

پاسپورٹ سائز فوٹوز ہماری زندگیوں میں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں جن کی ضرورت کبھی کبھار ایمرجنسی کی صورت میں بھی پڑ جاتی ہے۔ اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم آخری لمحات میں ہی پاسپورٹ سائز فوٹوز حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کسی نہ کسی مشکل میں پھنس جاتے ہیں۔ مگر بلنکیٹ […]

 0  4

پاسپورٹ سائز فوٹوز ہماری زندگیوں میں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں جن کی ضرورت کبھی کبھار ایمرجنسی کی صورت میں بھی پڑ جاتی ہے۔

اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم آخری لمحات میں ہی پاسپورٹ سائز فوٹوز حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کسی نہ کسی مشکل میں پھنس جاتے ہیں۔

مگر بلنکیٹ (Blinkit) نامی کمپنی نے ایسے بہت سے لوگوں کی مشکل حل کر دی ہے جنہیں عین موقع پر دستاویزات مکمل کرنے کا خیال آتا ہے۔

بلنکیٹ کی ایپ کا استعمال کرتے ہوئے پاسپورٹ سائز فوٹوز گھر بیٹھے 10 منٹ کے اندر ہی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

کمپنی کے سی ای او البندر ڈھینڈسا نے ایپ پر اس نئے فیچر کا اعلان کیا۔

البندر ڈھینڈسا نے کہا کہ آخری لمحات میں ویزا، ایڈمٹ کارڈ یا کسی بھی طرح کی دستاویزات کیلیے فوٹوز منٹوں میں حاصل کی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس فیچر کو آج سے شروع کرنے لگے ہیں اور توقع کرتے ہیں صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل آئے گا۔

طریقہ کار: بلنکیٹ ایپ پر جائیں اور اپنی تصاویر اپلوڈ کر دیں۔ جیسے ہی آپ آرڈر کریں گے پاسپورٹ سائز فوٹوز آپ کے گھر کے دروازے پر 10 منٹ میں پہنچا دی جائیں گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپ کے ذریعے پیپر کی اقسام کا بھی انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow