لاپتا گروچرن سنگھ ’سوڈھی‘ سے متعلق حیران کُن انکشافات
ممبئی: مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار نبھانے والے اداکار گروچرن سنگھ کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گروچرن سنگھ کو لاپتا ہوئے آج 20 دن گزر گئے لیکن پولیس اب تک ان کے ٹھکانے کا پتا نہیں لگا سکی، تاہم […]
ممبئی: مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار نبھانے والے اداکار گروچرن سنگھ کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گروچرن سنگھ کو لاپتا ہوئے آج 20 دن گزر گئے لیکن پولیس اب تک ان کے ٹھکانے کا پتا نہیں لگا سکی، تاہم ان کے مالی حالات سے متعلق حیران کُن انکشافات سامنے آئے ہیں۔
دہلی پولیس سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ ’سوڈھی‘ کے 10 بینک اکاؤنٹس ہیں اور وہ کریڈٹ کارڈز کا استعمال کرتے ہیں، گروچرو سنگھ کے مالی حالات اچھے نہیں۔
اس سے قبل یہ بھی انکشاف سامنے آیا تھا کہ اداکار نے لاپتا ہونے سے چند گھنٹے قبل اے ٹی ایم سے 14 ہزار روپے نکالے تھے۔
پچھلے ہفتے یہ خبریں سامنے آئی تھیں گروچرن سنگھ نے خود اپنی گمشدگی کا ڈرامہ رچایا ہے۔ ایک پولیس افسر نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ اداکار نے اپنا موبائل فون پالم کے علاقے میں چھوڑا، ہم تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن گروچرن سنگھ کا پتا لگانا ہمارے لیے مزید مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
اس کی وجہ بتاتے ہوئے پولیس افسر نے کہا تھا کہ موبائل فون اداکار کے پاس نہیں ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ان کو ایک رکشے سے دوسرے میں جاتے ہوئے دیکھا گیا، ایسا لگتا ہے انہوں نے سب کچھ پلان کے تحت کیا ہے اور جان بوجھ کر لاپتا ہیں۔
یاد رہے کہ گروچرن سنگھ والد کی شالگرہ منانے کیلیے دہلی گئے تھے تاہم وہ ابھی تک ممبئی واپس نہیں لوٹے۔ ان کی گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے قریبی دوست سونی نے بتایا تھا کہ میں ان کے خاندان سے رابطے میں ہوں، گروچرن سنگھ کے والدین بیٹے کیلیے پریشان ہیں اور انہوں نے پولیس میں رپورت بھی درج کروائی۔
روشن سنگھ سوڈھی نے 2020 میں ’تارک مہتا کا اولتا چشمہ‘ کو خیرباد کہا تھا اور یہ خبر ان کے بہت سے مداحوں کیلیے مایوس کن ثابت ہوئی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟