گمبھیر کی کوچنگ میں کھیلیں گے یا نہیں؟ کوہلی نے بھارتی بورڈ کو مطلع کردیا
بھارتی بیٹری ویرات کوہلی نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں آئندہ دورہ سری لنکا کے لیے دستایب ہونگے یا نہیں، کرکٹر نے بتادیا۔ ماضی میں بھارت کے موجودہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی آپس میں کئی تنازعات میں ملوث رہ چکے ہیں جبکہ آئی پی ایل کے دوران دونوں میں شدید […]
بھارتی بیٹری ویرات کوہلی نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں آئندہ دورہ سری لنکا کے لیے دستایب ہونگے یا نہیں، کرکٹر نے بتادیا۔
ماضی میں بھارت کے موجودہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی آپس میں کئی تنازعات میں ملوث رہ چکے ہیں جبکہ آئی پی ایل کے دوران دونوں میں شدید بحث بھی ہوئی تھی، جس کے بعد سے دونوں کے معاملات آپس میں اتنے اچھے نہیں رہے، تاہم اب گوتم بطور کوچ بھارتی ٹیم کو جوائن کرچکے ہیں۔
ایسے میں ویرات کوہلی نے آئندہ دورہ سری لنکا کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنی دستیابی ظاہر کردی ہے اور گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی اخبار کے مطابق روہت اور کوہلی دونوں نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے اپنی دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔
یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب اجیت اگرکر کی سربراہی میں بی سی سی آئی کی سینئر سلیکشن کمیٹی آئندہ دورے کے لیے ٹیم کو حتمی شکل دینے کے لیے جمعرات کی شام زوم کال میٹنگ کرنے والی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے باوجود کہ دونوں کو سری لنکا کے دورے کے لیے آرام دیا جائے گا، دنوں کرکٹرز نے واپسی پر رضامندی ظاہر کی ہے، سری لنکا کے خلاف سیریز گوتم گمبھیر کا بطور ہیڈ کوچ پہلا امتحان ہوگا۔
خیال رہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما دونوں ہی گوتم گمبھیر کے ساتھ بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم میں کھیل چکے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بی سی سی آئی نے گوتم گمبھیر کو کچھ دنوں قبل باضابطہ طور پر راہول ڈریوڈ کی جگہ بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا جبکہ اس حوالے سے ویرات کوہلی سے کوئی صلح مشورہ نہیں کیا گیا تھا۔
ڈریوڈ نے ہیڈ کوچ کے طور پر اپنی آخری ذمہ داری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں نبھائی تھی اور بھارت عالمی ایونٹ جیتنے میں کامیاب رہا تھا، فائنل کے اختتام پر ویرات کوہلی اور بھارتی کپتان روت نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟