گرمی میں میک اپ خراب ہونے سے کیسے بچایا جائے؟
خواتین کیلیے میک اپ کرنا ان کی سب سے بڑی ضرورت ہے، خصوصاً شدید گرمی میں کس طرح کا میک اپ کیا جائے کہ جس کے پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔ اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں میک اپ آرٹسٹ واجد خان نے خواتین کو میک اپ کرنے […]
خواتین کیلیے میک اپ کرنا ان کی سب سے بڑی ضرورت ہے، خصوصاً شدید گرمی میں کس طرح کا میک اپ کیا جائے کہ جس کے پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔
اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں میک اپ آرٹسٹ واجد خان نے خواتین کو میک اپ کرنے کی بنیادی چیزیں بتائیں اور اہم مشورے دیے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسفورمیشن(Transformation)اور میک اپ(Makeup)دونوں میں فرق ہوتا ہے، میک اپ کا بنیادی مقصد کسی کی شکل و صورت کو بہتر بنانا یا خاص موقع کے لئے تیار کرنا ہوتا ہے جبکہ ٹرانسفورمیشن میں شکل و صورت کو کافی حد تک بدل دیا جاتا ہے۔
یہ بات یاد رکھیں کہ اگر آپ کے چہرے پر صرف لپ اسٹک یا صرف کاجل اچھا لگتا ہے تو یہی آپ کا میک اپ ہے، اور جتنا کم میک اپ لگائیں گی وہ آپ کے چہرے پر اتنا ہی دیر رُکے گا۔
گرمی میں میک اپ کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ آپ کے چہرے پر کتنا میک اپ اچھا لگتا ہے، یہ ضروری نہیں ہے کہ آئی لیشز، کنسلیر، فاؤنڈیشن وغیرہ سب لگانے ہیں۔
دلہن میک اپ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پرائمر بھی لگالینا چاہیے لیکن وہ اتنا ضروری بھی نہیں اگر فکسنگ اسپرے یا روز واٹر استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟