نور ظفر کی تصویر پر بہن سارہ خان کا کمنٹ وائرل

اداکارہ نور ظفر خان کی تصویر پر ان کی بہن و اداکارہ سارہ خان کا کمنٹ وائرل ہوگیا۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نور ظفر خان چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں میک اپ کرتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے ایک تصویر میں میک اپ کٹ اور […]

 0  0

اداکارہ نور ظفر خان کی تصویر پر ان کی بہن و اداکارہ سارہ خان کا کمنٹ وائرل ہوگیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نور ظفر خان چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں میک اپ کرتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے ایک تصویر میں میک اپ کٹ اور برش پکڑے تیار ہورہی ہیں اور انہوں نے اس موقع پر ٹی شرٹ اور جینز زیب تن کی ہوئی ہے۔

دوسری تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ میک اپ مکمل کرکے تیار ہوگئی ہیں۔

نور ظفر خان نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ وہ بہن سارہ خان کی طرح لگ رہی ہیں۔

ان کی تصاویر پر بڑی بہن سارہ خان نے بھی سرخ دل کی ایموجی بنا کر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 3.2 ملین ہے جبکہ وہ 81 لوگوں کو فالو کرتی ہیں اور 338 پوسٹ شیئر کرچکی ہیں۔

واضح رہے کہ نور ظفر خان بڑی بہن سارہ خان کے مقابلے اسکرین پر کم دکھائی دیتی ہیں اور انہوں نے خود بھی اعتراف کیا کہ وہ عام طور پر سال میں ایک ہی ڈراما کرتی ہیں۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب پر نور ظفر خان کا کہنا تھا کہ وہ صرف اس شخص سے شادی کریں گی جو ان سے پیار کرے اور ان کا خیال رکھے، ان کے لیے مذکورہ شخص کے گلوکار یا اداکار ہونا معنی نہیں رکھتا۔

معاوضے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ مہنگائی کے حساب سے وہ ڈالر کی قدر بڑھنے کے حساب سے اپنا معاوضہ بھی بڑھاتی ہیں۔

نور ظفر خان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے ڈالر کے ریٹ اور مہنگائی بڑھتی ہے، وہ بھی اپنا معاوضہ بڑھا دیتی ہیں، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow