ویڈیو: اسٹارک نے کے ایل راہول کو آؤٹ کرکے وسیم اکرم کی یاد تازہ کردی

پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے کے ایل راہول کی وکٹ لے کر وسیم اکرم کی یاد تازہ کردی۔ پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ بھارتی ٹیم […]

 0  0

پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے کے ایل راہول کی وکٹ لے کر وسیم اکرم کی یاد تازہ کردی۔

پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

بھارتی ٹیم پہلی اننگ میں یکسر ناکام رہی اور پوری ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی تاہم اس کے بعد شاندار طریقے سے کم بیک کرتے ہوئے میچ اپنے نام کیا۔

کپتان جسپریت بمراہ کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاری قرار دیا گیا۔

تاہم تیسرے روز کے ایل راہول کو  مچل اسٹارک نے 77 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی اور وہ 23 رنز کی کمی سے اپنی سنچری اسکور نہ کرسکے۔

اننگز کے 63ویں اوورز میں آسٹریلوی ٹیم وکٹ کی تلاش میں تھی یشسول جیسوال اور کے ایل راہول شاندار پارٹنر شپ قائم کی اور آسٹریلوی بولرز کو تھکا دیا۔

مچل اسٹارک بولنگ کے لیے آئے اور انہوں نے آف اسٹمپ پر فل لینتھ گیند کرکے کے ایل راہول کی وکٹ حاصل کی۔

اسٹارک کی گیند اندر آکر باہر کی جانب گئی اور کے ایل راہول اسے کھیلنے گئے اور وکٹ کیپر الیکس کیری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، اسٹارک کی اس گیند نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی یاد تازہ کردی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow