کیا اے آر رحمان کی طلاق کی وجہ انکی گٹارسٹ ہے؟ وکیل نے بڑا انکشاف کر دیا
آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی طلاق کے بعد ان کی ساتھی گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد اب ان کی سابقہ اہلیہ کی وکیل نے بیان جاری کیا ہے۔ بھاری میڈیا کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان […]
آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی طلاق کے بعد ان کی ساتھی گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد اب ان کی سابقہ اہلیہ کی وکیل نے بیان جاری کیا ہے۔
بھاری میڈیا کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے منگل 19 نومبر کو شادی کے 29 سال کی بعد علیحدگی کا اعلان کر کے مداحوں کو چونکا دیا تھا۔
اسی دن اے آر رحمان کے ساتھ متعدد پروجیکٹس میں کام کرنے والی مشہور گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی اپنے شوہر مارک ہارٹسچ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، دو طلاقوں کے اعلانات کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان کی علیحدگی اور اے آر رحمان کی طلاق کے درمیان تعلق جوڑ رہے تھے جس پر اب سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ نے وضاحت پیش کی ہے۔
اے آر رحمان کی طلاق کے چند گھنٹے بعد انکی گٹارسٹ کا بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان
بھارتی میڈیا کے مطابق سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی طلاق کا موہنی ڈے کی طلاق سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، سائرہ اور اے آر رحمان نے یہ فیصلہ خود ذاتی وجوہات کی بنا پر کیا ہے۔
وکیل وندنا شاہ نے کہا ہر طویل شادی اتار چڑھاؤ سے گزرتی ہے اور مجھے بے حد خوشی ہے کہ اگر یہ اختتام کو پہنچی ہے تو دونوں نے باوقار طریقے سے ایسا کیا ہے، رحمان اور سائرہ دونوں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہیں گے، ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے رہیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟