بالی ووڈ میں میرا سفر شاہ رخ خان سے زیادہ مشکل تھا: کنگنا رناوت
ممبئی: بھارت کی متنازع اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے ایک بار پھر اپنا موازنہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان سے کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیرئیر سمیت ایک بار پھر بالی ووڈ فنکاروں […]
ممبئی: بھارت کی متنازع اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے ایک بار پھر اپنا موازنہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان سے کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیرئیر سمیت ایک بار پھر بالی ووڈ فنکاروں پر تنقید کرتی ہوئی نظر آئیں۔
حال ہی میں کنگنا روناوت نے اپنا موازنہ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان سے کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ شاہ رخ خان کی بھی فلمیں مسلسل 10 سال تک فلاپ ہوئیں پھر پٹھان سُپر ہٹ ہوئی۔
کنگنا رناوت نے شاہ رخ اور خود کو سپر اسٹارز کی آخری نسل قرار دیدیا
ادکارہ نے کہا تھا کہ اسی طرح میری بھی کوئین سے پہلے 7 یا 8 سال تک کوئی بھی فلم ہٹ نہیں ہوئی تھی اور پھر چند فلمیں ہٹ ہوئیں جس میں مانیکرنیکا بھی شامل ہے اور ہوسکتا ہے کہ آنے والی فلم ایمرجنسی بھی سُپر ہٹ ہوجائے۔
ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ آج کل کے فنکاروں کے پاس او ٹی ٹی پلیٹ فارم ہے، جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتے ہیں لیکن یہ پلیٹ فارم اسٹارز نہیں بنا رہے، شاہ رخ خان اور میں، ہم اس نسل کے آخری سُپر اسٹارز ہیں اور خدا کا شکر ہے کہ ہماری اب بھی بہت ڈیمانڈ ہے۔
تاہم اب اداکارہ نے نئے پوڈ کاسٹ میں کہا کہ میرا بالی ووڈ کا سفر شاہ رخ خان کے سفر سے زیادہ مشکل تھا، ہم دونوں کی فیملی کا اس انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں تھا ہم باہر کے لوگ ہیں، شاہ رخ اپنے کیرئیر کیلئے دہلی سے ممبئی آئے تھے وہ ٹاپ اسٹار بن گئے، میں پہاڑوں سے آئی ہوں۔
کنگنا نے کہا کہ ’ لیکن شاہ رخ خان کا تعلق اس خاندان سے ہے جو انگریزی بول سکتے تھے، انہوں نے عیسائیوں کے اسکول سے تعلیم حاصل کی، ان کی والدہ مجسٹریٹ تھیں، ان کے لیے دہلی سے ممبئی کا رخ کرنا اتنا مشکل نہیں ہے، لیکن میں ایک نوجوان لڑکی تھی اور گاؤں سے آئی تھی میرا سفر ان سے زیادہ مشکل تھا‘۔
خیال رہے کہ کنگنا رناوت کی فلم ‘ایمرجنسی’ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے جس کی ہدایت کاری خود انہوں نے کی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟