کیا امریتا نے سیف علی خان کو دپیک تیجوری کی فلم کی پروموشن سے منع کیا تھا؟

ممبئی: بالی وڈ اداکار و ہدایت کار دیپک تیجوری نے انکشاف کیا ہے کہ امریتا سنگھ نے سابق شوہر سیف علی خان کو میری فلم کی پروموشن سے منع کیا تھا۔ دیپک تیجوری طویل عرصے بعد فلم ’ٹپسی‘ کے ساتھ ہدایت کاری کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ ان کے بارے میں […]

 0  14
کیا امریتا نے سیف علی خان کو دپیک تیجوری کی فلم کی پروموشن سے منع کیا تھا؟

ممبئی: بالی وڈ اداکار و ہدایت کار دیپک تیجوری نے انکشاف کیا ہے کہ امریتا سنگھ نے سابق شوہر سیف علی خان کو میری فلم کی پروموشن سے منع کیا تھا۔

دیپک تیجوری طویل عرصے بعد فلم ’ٹپسی‘ کے ساتھ ہدایت کاری کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ ان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ بالی وڈ شخصیات کے بارے میں کوئی بھی بیان دینے سے نہیں گھبراتے۔

اداکار و ہدایت کار نے 1993 میں راہول رائے، عامر خان، شاہ رخ خان و دیگر کے ساتھ فلم ’پہلا نشہ‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

حالیہ انٹرویو میں انہوں نے میزبان سے کہا کہ میں آپ کو اپنا ذاتی تجربہ بتا سکتا ہوں، فلم ’پہلا نشہ‘ میں ایک سین تھا جس میں ہم سب چاہتے ہیں کہ مشہور شخصیات دوسرے کردار کیلیے پریمیئر کیلیے آئیں۔

انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان، سیف علی خان اور عامر خان پریمیئر پر آنے والے تھے، سیف علی خان گھر پر تھے جہاں امریتا سنگھ (سابق اہلیہ) نے پوچھا کہ آپ کیا کر رہے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ میں دپیک کی فلم کیلیے پریمیئر کیلیے جا رہا ہوں۔

دیپک تیجوری کے مطابق امریتا سنگھ کو یقین نہیں آیا، انہوں نے سیف علی خان سے کہا کہ آپ یہ کیسے کر سکتے ہیں؟ ہم نے ایسا پہلے کبھی نہیں کیا کہ پریمیئر شو میں جا کر کسی کی حمایت کی ہو۔

اداکار و ہدایت کار نے کہا کہ یہ میرے لیے بڑا صدمہ تھا، اگر آپ 90 کی دہائی کا دور دیکھیں تو وہاں ہر جگہ لوگ ہر ایک کی حمایت کیلیے کرتے تھے لیکن اب ایک بار پھر یہ سلسلہ ٹوٹ گیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow